مرکزنے ہاردک پٹیل کوسیکوریٹی فراہم کرائی

hardikpatel
مرکزی حکومت نے گجرات کے پاٹیدارلیڈرہاردک پٹیل کووائی کٹیگری کی ویری امپورٹنٹ پرسن(وی آئی پی)سیکوریٹی مہیاکرائی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق،یہ جانکاری 23نومبرکوسرکاری ذرائع نے دی ۔پاٹیدارانامت آندولن سمیتی (پاس)کے لیڈرکی سیکوریٹی کی ذمہ داری سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس(سی آئی ایس ایف)کوسونپی گئی ہے۔سی آئی ایس ایف کے کمانڈوجلدہی پاٹیدارلیڈرکی سیکوریٹی کی کمان اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *