خاتون جج کو اغوا کرنے کی کوشش

cab-driver-general-file-photo
دہلی میں ایک کیب ڈرائیور نے خاتون جج کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سے وہ اپنے مقصدمیں کامیاب نہ ہوسکا اور یہ واردات ٹل گئی۔ واقعہ اس طرح ہے کہ پیر کے دن ایک خاتون جج اپنے گھر سے کیب میں بیٹھیں اور ڈرائیور سے کڑکڑ ڈوما کورٹ چلنے کے لیے کہا۔ ڈرائیور نے کیب کا رخ ہاپوڑ کی طرف موڑدیا۔ روٹ بدلا ہوا دیکھ کر خاتون جج نے ڈرائیور سے کڑکڑ ڈوما کورٹ جانے کے لیے دوبارہ کہا لیکن کیب ڈرائیور نے ان کی بات کو نظرانداز کردیا ۔ تب خاتون جج کو شک ہوا اور انھوں نے پولیس کو فون کیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے غازی پور کے پاس کیب کو گھیر کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور خاتون جج کو بحفاظت ان کے گھر پہنچایا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *