بونی کپورکوکیوں کرنی پڑی تھی سری دیوی سے شادی؟

boney-kapoor
بالی ووڈ کی مشہورہستی بونی کپورمحتاج تعارف نہیں ہیں۔ آج وہ اپنے 64واں جنم دن منارہے ہیں۔بونی کپورکاجنم 11نومبر1953میں ہواتھا۔وہ بالی ووڈ کے نامی فلم پروڈیوسرہیں۔انہو ں نے مسٹرانڈیا، نوانٹری، جدائی، وانٹیڈ جیسی کامیاب فلمیں پروڈیوزکی ہیں۔ہواہوائی حسن کی ملکہ اداکارہ شری دیوی کے ساتھ انہو ں نے دوسری شادی کی ہے۔بونی کپورتنازعات سے دوررہتے ہیں۔لیکن شری دیوی کے ساتھ ان کی لواسٹوری ان دنوں خوب سرخیوں میں رہی تھی۔
دراصل ،بونی کپور70کی دہائی سے شری دیوی کی تمل فلمیں دیکھتے تھے اورانہیں پسندکرتے تھے۔ایک باربونی کپورشری دیوی سے ملنے چنئی ان کے گھرگئے تھے ،لیکن وہ شوٹنگ کیلئے سنگاپورگئی تھیں،جس کے بعدوہ بہت اداس ہوئے اورواپس ممبئی لوٹ آئے ۔دونوں کی کہانی سپرہٹ فلم ’مسٹرانڈیا‘کے دوران شروع ہوئی تھی۔1984میں وہ شری دیوی کے پاس ’مسٹرانڈا‘میں سیماکے رول کارول آفرلیکرآئے تھے۔کچھ دنو ں بعدانہو ں نے شری دیوی سے اپنے پیارکااظہارکیا۔بونی کپورنے شری دیوی کوآفشےئلی سال 1993میں پرپوزکیا۔
فلم ’مسٹرانڈیا‘ کے سیٹ پربونی کپورخوداس بات کادھیان رکھتے تھے کہ شری دیوی کوکسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔اتناہی نہیں انہو ں نے شری دیوی کیلئے الگ میک اپ روپ روم کا انتظام کروایا۔اس کے بعدشری دیوی بونی کے ساتھ کنفرٹیبل محسوس کرنے لگی تھیں۔اس وقت تک بونی شری دیوی کواتناپسندکرنے لگے تھے کہ جب وہ فلم چاندنی کی شوٹنگ کررہی تھیں توبونی ان سے ملنے کیلئے سوئٹزرلینڈگئے۔
بونی کپورپہلے سے شادی شدہ تھے اوروہاں سے واپس آنے کے بعدانہوں نے اپنی پہلی بیوی موناکوشری دیوی کے بارے میں بتایا۔انہو ں نے موناکوبتایاکہ وہ ان سے پیارکرتے ہیں۔یہ سچ جاننے کے بعدوہ ٹوٹ گئی تھیں۔مونانے ایک انٹرویومیں بتایاتھاکہ عمرمیں بونی مجھ سے 10سال بڑے تھے ۔جب بونی سے میری شادی طے ہوئی تب میں 19سال کی تھی،میں انہی کے ساتھ بڑی ہوئی۔ہم دونوں کی شادی کو13سال ہوئے تھے ، تب مجھے پتہ چلاکہ میراشوہرکسی اورسے پیارکرتاہے۔مونانے بتایا،ا سکے بعدہمارے رشتے میں کچھ نہیں بچاتھااورہم اس رشتے کوایک اورموقع نہیں دے سکتے تھے۔کیونکہ شری دیوی ایک بچی کی ماں بن چکی تھیں۔دونوں نے 2جون 1996کوشادی کرلی تھی۔25مارچ 2012کوکینسرسے موناکی موت ہوگئی تھی۔
عیاں رہے کہ بونی کپورکے پہلی بیوی موناسے دوبچے ہیں۔ارجن کپوراوربیٹی انشولا کپور،وہیں شری دیوی سے دوبیٹیاں ہیں جاہنوی کپوراورخوشی کپور۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *