تیزگیندبازبھونیشورکمار کی شادی 23نومبرکو

bhuneshvar-kumar
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیزگیندبازبھونیشورکمارکے میرٹھ میں واقع گھرپرشادی کی تیاری زورشورسے چل رہی ہیں۔بھونیشورکمارکی شادی 23نومبرکوبچپن کی دوست نوپرناگرسے ہورہی ہے۔شادی کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں اوربھونیشورکمارکے گھرکوسجانے کاکام بھی ہورہاہے۔گھرکے باہرجہاں تیاریاں کولیکرچہل پہل ہے توگھرکے اندرخواتین گیت سنگیت کاپروگرام کررہی ہیں۔بھونیشورکی ماں اندریش دیوی بیٹے کی شادی کولیکربے خوش ہیں اورانہوں نے میوزک پرورگرام میں ڈانس بھی کیا۔وہیں بھونیشورکے والدکرنپال سنگھ کی بھی خوشی کاٹھکانہ ہے۔کرن پال سنگھ بتاتے ہیں کہ انہو ں نے اپنے بیٹے کی شیروانی کولکاتہ سے منگوائی ہے جبکہ جوتیاں جے پورسے منگائی گئیں ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *