اے ایم یو گرلس اسکول میں ڈاکٹر علامہ اقبال کا یومِ پیدائش ’’ یومِ اردو‘‘ کے طور پر منعقد کیا گیا

Allama-Iqbal-Day-celebrated
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گرلس اسکول میں اردو سوسائٹی کے زیرِ اہتمام عظیم مفکر و فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کا یومِ پیدائش ’’ یومِ اردو‘‘ کے طور پر منعقد کیا گیا جس کا آغاز رفعہ فاطمہ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بشریٰ اور ان کی ساتھیوں نے اقبال کی نظم’’ بچے کی دعا پیش کی جبکہ تحسین صالحہ نے علامہ اقبال کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔ طالبہ امیمۃ الکبریٰ اور ان کی ساتھیوں نے ’’ خودی کا سرِّ نہاں لا الہٰ اللہ پیش کیا۔ دیگر طالبات نے اقبال کی تعلیمات سے متعلق طرح طرح کے چارٹ بناکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل محترمہ آمنہ ملک، کلچرل انچارج محترمہ عرشی ظفر، دیگر اساتذہ اور بڑی تعداد میں اسکول کی طالبات موجود تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *