پٹنہ کے گنگاندی میں ڈوبنے سے 9لوگوں کی موت،سمستی پورمیں کشتی پلٹی،تین افرادہلاک

9-people-of-2-families-drow
پٹنہ اورویشالی ضلع کے بیچ سے گذررہی گنگاندی میں غسل کرتے 9لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی،جبکہ دوتین لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔مرنے والوں نے زیادہ ترخواتین اورمعصوم بچے ہیں۔پٹنہ کے فتوحہ کے مستاناگھاٹ سے ندی پارکردوخاندانوں کے 14لوگ کشتی سے ریت پرپکنک منانے گئے تھے۔اسی دوران خاندان کے بچے ندی میں غسل کرنے گئے اورگہرے پانی میں جانے سے ڈوبنے لگے اورانہیں بچانے ترکیب میں ایک ایک کردیگرلوگ ڈوبتے چکے گئے۔اس حادثے میں 9نولوگوں کی موت ہوئی ہے۔مرنے والوں میں 5بچے ، 2خواتین اورایک مردشامل ہیں۔ڈوبنے والے ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔یہ جگہ ویشالی ضلع کے راگھوپوردیاراعلاقے میں آتاہے،جہاں لوگ نہاکرکھچڑی کھانے گئے تھے۔سبھی مرنے والے فتوحہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔
بتایاجارہاہے کہ کارتک پورنیماکے کل ہوکرندی کنارے کھچڑی بناکرکھانے کی رواج ہے۔اسی سلسلے میں دونوں خاندانوں کے ممبران ندی پارکرٹیلے پرپکنک منانے گئے تھے۔ریت پراورلوگوں کی بھیڑجمع تھی۔اسی دوران نہانے گئے بچے ندی میں ڈوبنے لگے اوربچانے کیلئے گئے 9لوگ بھی ندی کی تیزلہرمیں بہہ گئے۔ابھی تک 8لاشیں برآمدکی گئیں ہیں۔
پٹنہ کے گنگاندی حادثے کی طرح سمستی پورمیں بھی ایک ایساواقعہ پیش آیاہے۔آج 5نومبراتوارکوصبح سمستی پورکے باغ متی ندی میں کشتی پلٹنے سے کشتی پرسواردودرجن لوگ ندی میں ڈوب گئے ۔بتایاجارہاہے کہ اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ روزانہ کی طرح کشتی پرسوارلوک مویشی یعنی جانوروں کاچارا(گھاس)لانے اورکھیتوں میں کام کرنے جارہے تھے۔کشتی پرضرورت سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے کشتی ندی میں ہی پلٹ گئی۔مقامی لوگوں کی مددسے کئی لوگوں کوندی سے باہرنکالاگیاہے۔بچائے گئے پانچ لوگوں کا علاج اسپتال میں چل رہاہے۔دیگرڈوبے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
ادھرگنگامیں ڈوبے لوگوں کی بھی تلاش جاری ہے ۔بتایاجارہاہے کہ حادثے کے شکارسبھی لوگوں کے لواحقین کوریاستی حکومت کی جانب سے چارچارلاکھ روپے دینے کا علان کیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *