آسٹریلیامیں61.6فیصدلوگ ہم جنس شادی کے حق میں

same-sex
آسٹریلیامیں ایک تاریخی سروے میں ملک کے لوگوں نے ہم جنس(سملنگیک)شادی کی حمایت میں ووٹ کیاہے۔اس میں 61.6فیصدلوگوں نے ہم جنسی شادی کی حمایت کی ہے۔38فیصدلوگوں نے ہم جنسی شادی کے برخلاف ووٹ کیاہے۔اس سروے میں 79.5فیصدلوگ شامل ہوئے تھے۔ہم جنسی شادی پرآسٹریلیائی حکومت نے آٹھ ہفتوں تک چلائے پوسٹل سروے کے ذریعہ لوگوں کی رائے لی تھی۔اس سروے ایک کڑور27لاکھ لوگ شامل ہوئے ، جس میں 61.6لوگوں نے ہم جنس شادی کی حمایت کی ہے۔ویسے اس تاریخی سروے میں شامل ہونے اوراپنی رائے دینے کی کوئی پابندی نہیں تھی۔بہرکیف اس سروے کے بعد سے ملک میں ہم جنسی شادی کی منظوری دیے جانے کی امیدیں بڑھ گئی ہے۔پارلیمنٹ اس پرقانون بناسکتی ہے۔لیکن اس سے پہلے سروے کے نتائج آنے کے بعدملک بھرمیں ہم جنس شادی کے حمایتی لوگوں نے جشن منایاہے۔
اس سے پہلے آسٹریلیائی وزیراعظم میلکم ٹرنبول نے کہاتھاکہ اگرلوگوں کی رائے ہم جنس شادی کی حمایت میں آتی ہے تواس سال اخیرتک اسے قانونی منظوری دی جاسکتی ہے۔پی ایم ٹرنبول ہم جنس شادی کے حمایتی ہیں۔اس مسئلے پرپارلیمنٹ میں رائے بٹی ہوئی تھی۔بی بی سی کے مطابق،سروے نتائج آنے کے بعدآسٹریلیائی وزیراعظم ٹرنبول نے کہا’لوگوں نے انصاف کے طرف حامی بھری ہے،یہ حامی وعدہ کے لئے ہے اوریہ حامی اپنے پیارکیلئے ہیں‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *