دہلی میں 60سالہ پرانی عمارت گری،دوافرادہلاک

building-accident
دارالحکومت دہلی کے نیوفرینڈس کالونی ،تیمورنگرعلاقے میں آج 24نومبرکوایک پچاس ساٹھ سال پرانی عمارت گرنے کی وجہ سے دولوگوں کی موت ہوگئی ،وہیں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔حادثہ کے بعدراحت اوربچاؤ کاکام جاری ہے۔بتایاجارہاہے کہ کئی لوگ ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔جانکاری کے مطابق،24نومبرکوصبح تقریباً 10بجے قریب 60سال پرانی عمارت زمیں دوزہوگئی۔یہ عمارت ریٹائرڈسرکاری افسردھروکمارکی تھی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوراً مقامی پولیس اہلکارپہنچ گئے ۔مددکیلئے فوراً این ڈی آرایف کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ عمارت مہندم ہونے پردولوگوں کی موت کے علاوہ کئی زخمی ہوگئے ہیں اورانہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔وہیں خبرآرہی ہے کہ ایک مزدورکوایمس کے ٹراماسینٹربھیجاگیاہے۔جہاں پراس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
آج ہی اس سے پہلے ممبئی کے پاس بھونڈی میں ایک تین منزلہ عمارت گرگئی ۔اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہونے کی خبرہے ۔بتایاجارہاہے کہ اس عمارت کاایک حصہ گرنے سے کئی لوگ ملبے کی چپیٹ میں آگئے ۔اس حادثہ میں تین لوگوں کے زخمی ہونے کی جانکاری سامنے آرہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *