مفتی حرم وصی اللہ عباس نے محرم کے بغیر خاتون کے سفر حج کو ناجائز قرار دیا

Mufti-haram-wasiullah-abbas
سفرحج کیلئے محرم کے معاملہ پرہندوستان میں تنازعہ جاری ہے۔حالانکہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اسے سوفیصدخلاف شریعت نہیں بتایا۔اس کا کہناہے کہ یہ اختلافی مسئلہ ہے اورائمہ اربعہ کے درمیان اختلاف ہے۔لیکن نیوز18کے مطابق،حرم مکی کے مفتی پروفیسر ڈاکٹر وصی اللہ عباس نے محرم کے بغیر خاتون کے سفر حج کو ناجائز قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عورت خواہ کتنی ہی بوڑھی کیوں نہ ہوجائے ، سفر حج کے لیے محرم لازمی شرط ہے۔ سعودی حکومت نے محرم کے بغیرسفر حج کی اجازت نہیں دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مفتی حرم جمعیت العربیہ الہند کی دعوت پراورنگ آباد کے دورے پر ہیں۔ اس میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے یہ وضاحت کی اور صاف کہا کہ سعودی حکومت نے محرم کے بغیر سفر حج کی اجازت نہیں دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *