کپتان وراٹ اورانشکانے کھل کراظہارپیارکیا

virat-anushka
ٹیم انڈیاکے کپتان وراٹ کوہلی اوربالی ووڈ اداکارہ انشکاشرماکے پیارکی بحث تواکثرہوتی رہتی ہے اورکئی باردونوں کی تصوریں سوشل میڈیاپروائرل ہوتی ہیں۔اس باردونوں کا ایک ویڈیووائرل ہورہاہے، جوایک کلوتھنگ برانڈمانیورکے ایک اشتہارکاہے۔اس ویڈیومیں دونوں کسی شادی کے دوران آپس میں بات کرتے نظرآرہے ہیں۔اس ویڈیوکووراٹ اورانشکاشرمادونوں نے ہی اپنے فیس بک پرشےئرکئے ہیں۔
اس ویڈیومیں وراٹ کہتے ہیں،میں وعدہ کرتاہوں کہ مہینے کے 15دن کھانامیں بناؤں گا‘وراٹ کی اس بات پرانشکاکہتی ہیں،’میں وعدہ کرتی ہوں کہ جیسابھی کھانابناؤگے کھالوں گی‘اس کے بعدانشکاکہتی ہیں،میں وچن دیتی ہوں کہ تمہارے سارے سکریٹس ،پاسورڈس پروٹیکٹ کرکے اپنے دل میں رکھوں گی،’پھروراٹ کہتے ہیں، ’میں تمہیں بدلنے کی کوشش کبھی نہیں کروں گا‘اس پرانشکاکہتی ہے،میں تمہیں کبھی کبھی کیرم میں جیتنے دوں گی‘
ویڈیومیں یوں ہی دونوں کے بیچ بات چیت کاسلسلہ جاری رہتاہے۔وراٹ انشکاسے کہتے ہیں’’میں کسی بھی شوکاسیزن فنالے تمہارے بنانہیں دیکھوں گا‘جواب میں انشکاکہتی ہیں’اے ’جانو‘سونا،بے بی،کیوٹی جیسے نیکنیم نہیں دوگے‘،اس پروراٹ کہتاہے کہ ’میں تمہارے لئے خودکوفٹ رکھوں گا‘پھرانشکاکہتی ہیں’نہیں بھی رکھوگے توچلے گا‘آخرمیں وراٹ انشکاسے کہتے ہیں ’میں ہمیشہ خیال رکھوں گا‘توانشکابولتی ہیں’میں بھی‘۔عیاں رہے کہ پہلے دونوں ہی اپنے ریلیشن کوچھپاتے تھے،لیکن اب دونوں کا نظریہ بدل گیاہے حالانکہ انشکاشرماآج بھی اپنی پرسنل لائف اوروراٹ کے ساتھ اپنے رشتے کولیکربات نہیں کرتی ،مگراب وراٹ کھل کرانشکاکے ساتھ اپنے رشتے کی بات کرنے لگے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *