آنجہانی ونودکھنہ کا آج 71واں جنم دن منایاجارہاہے

vinod-khanna
سب سے منفرداندازوالے بالی ووڈ کے معروف ومشہوراداکاراورسابق ممبرآف پارلیمنٹ ونودکھنہ کا آج 6اکتوبرکوان کا جنم دن ہے۔فلمی دنیامیں یہ اہتمام سے منایاجارہاہے۔ان کے رفقاء کارانہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ اسی سال اپریل میں انہو ں نے دنیاکوالوداع کہا۔موت کے وقت71سالہ ونودکھنہ کینسرسے متاثرتھے۔ونودکھنہ کا جنم 6اکتوبر1946کوپاکستان میں ہواتھا۔وہاں ان کے والدکاٹیکسٹائل ،ڈائی اورکیمیکل کا بزنس تھا۔ونودکھنہ سمیت دوبھائی اورتین بہنوں میں سے ایک تھے۔آزادی کے وقت ہوئے تقسیم کے بعدان کا خاندان پاکستان سے آکرممبئی میں بس گیا۔دریں اثناء کہاجاتاہے کہ ونودکھنہ کے والدنہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹافلموں میں آئے،لیکن ان کی ضدکے آگے وہ جھکے اورانہو ں نے دوسال کا وقت ونودکھنہ کودیا۔انہوں نے دوسالوں میں سخت محنت کی اوربطورادکارخودکوثابت کرلیا۔ونودکوسنیل دت نے ’من کا میت‘(1968)میں ویلن کے طورپرلانچ کیا۔ہیروکے طورپرآنے سے پہلے ونودنے ’آملوناسجنا‘،پورب اورپچھم،سچاجھوٹا، جیسی فلموں میں سپوٹنگ اورکھلنائک کے طورپرکام کیا۔گلزارکے ذریعہ ہدایت کار’میرے اپنے‘(1971)میں ونودکوشہرت ملی اوروہیں سے ان کاوقت شروع ہوگیا۔ملٹی اسٹارفلموں سے ونودکوکبھی پرہیزنہیں رہااوروہ اس دورکے اسٹارامیتابھ بچن، راجیش کھنہ، سنیل دت وغیرہ کے ساتھ فلمیں کرتے رہے۔امیتابھ بچن اورونودکھنہ کی جوڑی کوناظرین کافی پسندکیا۔ہیراپھیرا،خون پسینہ ،امراکبرانتھونی،مقدرکاسکندر،بلاک بسٹرثابت ہوئی ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *