نومبرمیں ہورہے یوپی کے بلدیاتی انتخابات یوگی کیلئے لٹمس ٹیسٹ ثابت ہوں گے

up-election
اترپردیش میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تاریخوں کااعلان ہوگیاہے۔انتخابات تین مرحلے میں ہوں گے۔پہلے مرحلے کی ووٹنگ 22نومبر،دوسرے 26نومبراورتیسرے مرحلے کی ووٹنگ 29نومبرکوہوں گی۔انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذہوگیاہے۔ریاستی الیکشن کمیشنرایس کے اگروال نے آج 27اکتوبرکومیونسپل کارپوریشن انتخابات 2017کی نوٹیفیکیشن جاری کی ہے۔16نگرنگم،198نگرپالیکاپریشد،438نگرپنچایت میں انتخابات کرایاجائے گا۔کل ووٹروں کی تعداد3.32کروڑہے،جن میں 53.5فیصدمرداور46.5فیصدخواتین ہیں۔
نگرپالیکاپریشداورنگرپنچایت کے بیلٹ پیپرسے ہوں گے۔ووٹنگ تین مرحلوں میں ہوں گی۔پہلامرحلہ 22نومبرکوہوگاجس میں 25ضلعوں میں 5نگرنگم کے لئے ووٹنگ ہوگی۔دوسرے مرحلے میں ووٹنگ 26نومبرکوہوگی ،اس میں 6نگرنگم ہیں،جبکہ تیسرے اورآخری مرحلے کیلئے 29نومبرکوووٹنگ ہوگی ۔وہیں ووٹوں کی گنتی یکم دسمبرکوصبح 8بجے سے ہوگی۔
ریاست میں بلدیاتی انتخابات اس لحاظ سے بڑے اہم گردانے جارہے ہیں کہ اس برس کے اوائل میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعدعمومی طورپریہ پہلاانتخاب ہوگا جس سے ریاست کی عوام کا موجودہ رجحان معلوم ہوسگے گا۔یہ انتخابات برسراقتداربی جے پی کیلئے لٹمس ٹیسٹ ثابت ہوں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *