سعودی عرب :جدہ میں واقع شاہی محل پرحملہ،2سیکوریٹی اہلکارشہید

shahi-mahal

مملکت سعودی عرب کے شہرجدہ میں واقع شاہی محل کے داخلہ دروازے پرایک بندوق دھاری کے حملے میں دوسیکوریٹی گارڈ کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگرسیکوریٹی گارڈززخمی ہوگئے۔محل میں مستعدمحافظین نے حملہ آورکومارگرایا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آورکی پہچان 28سال کے سعودی شہری کے طورپرکی گئی ہے۔جس کا نام منصور بن حسن بن علی آل فہید العامری ہے۔اس کے پاس اے کے 47رائفل اورتین گرینیڈبرآمدہوئے۔ہنڈئی کارسے آیااورالسلام محل کی مغربی جانچ چوکی پرتعینات رائل گارڈس پرگولی باری کرنے لگا۔اس کے اندھادھندفائرنگ میں دوسیکوریٹی گارڈ زخمی ہوگئے وہیں جوابی کارروائی میں حملہ آورمارے گئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق 3:25 پر جدہ میں شاہی محل قصرِ سلام کے مغربی بیرونی دروازے پر شاہی محافظین کی چوکی پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔ یہ شخص ہونڈائی ماڈل کی ایک گاڑی سے اتر کر آیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات اور اس کے پیچھے کار فرما عوامل جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آور اپنی ذاتی گاڑی میں اکیلا آیا تھا۔میڈیاکے مطابق اس سے پہلے گزشتہ جمعرات کوسعودی پولس نے راجدھانی ریاض میں آئی ایس سے جڑے دہشت گروں کے ٹھکانے پرہوئی مڈبھیڑمیں دوآتنکی مارے گئے اورپانچ دیگرلوگوں کوگرفتارکیاگیاتھا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *