بالی ووٹ کے مسٹر پرفیکٹ کی بات ہی الگ ہے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کے پوسٹرز اور جھلکیاں دیکھنے کے بعد ٹریلر بھی جاری ہوگیا۔ عامر خان نے ٹوئٹ کے ذریعے فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ کا ٹریلر جاری کیا جب کہ فلم کی کہانی 14 سالہ اسکول جانے والی بچی پر مبنی ہے جس کا خواب گائیکی کی دنیا میں قدم رکھنا ہے لیکن والد کے دباؤ کی وجہ سے اسے اپنے خوابوں کی تعبیر میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے تحت وہ اپنا گا نا برقعہ پہن کر ریکارڈ کرتی ہے اور یو ٹیوب پر جاری کر دیتی ہے۔ فلم میں 14سالہ اسکول جانے والی بچی کا کردار زائرہ وسیم نے کیا اور یہ دنگل کے بعد ان کے کیریئر کی دوسری فلم ہے۔ اس سے پہلے بھی عامر خان نے 2007 میں بچوں کی دماغی مشکل پر مبنی فلم ’تارے زمین پر‘ کر چکے ہیں جس میں انہوں نے ایک ٹیچر کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں ان کے ہمراہ چائلڈ آرٹسٹ ایشان ’’درشیل سفاری‘‘ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
خواتین کے حقوق اور انہیں با اختیار بنانے کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم ’دنگل‘ کے بعد جسے انڈیا کے ساتھ ساتھ چین میں بھی کافی پذیرائی ملی ہے، اب اداکار اور ہدایتکار عامر خان نے ایسے ہی موضوع پر ایک اور فلم ’سیکریٹ سپر سٹار‘ بنائی ہے۔
واضح رہے کے فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ پہلے 4 اگست کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب فلم دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی فلموں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں مگر کیا ان کی نئی فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان ایک ہالی ووڈ فلم کی نقل ہے؟ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی عامر خان کی نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ اس کی کہانی مقبول ہالی ووڈ فلم سیریز پائریٹس آف دی کیرئیبین سے متاثر ہے۔ یہ فلم کسی بھی اور فلم سے متاثر نہیں، یہ ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے مگر اس کی کہانی کسی اور سے نہیں ملتی۔

 

 

 

 

 

 

عامر خان کا کہنا ہے کہ ’فلم کی ناکامی یا کامیابی کا سہرا سپر اسٹار کے سر نہیں جاتا، ’پی کے‘ جیسی فلم میری وجہ سے ہٹ نہیں ہوئی بلکہ وہ فلم اچھی تھی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’سپر اسٹار فلموں پر اثر انداز نہیں ہوتے بلکہ فلمیں اداکاروں کو سپر اسٹار بناتی ہیں۔ سپر اسٹار تو صرف اوپننگ کرتے ہیں لیکن فلم تب تک ہٹ نہیں ہوتی جب تک وہ اچھی نہ ہو‘۔
عامر خان ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کر سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر انتہائی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا اور انہیں کام کرتے ہوئے اتنے قریب سے دیکھنا بہت ہی اچھا تجربہ ہے‘۔ عامر خان ملک کے بہت سے سماجی مسائل پر کام کر چکے ہیں، تاہم وہ یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ کبھی بھی سیاست میں قدم نہیں رکھیں گے، کیونکہ ان کے بقول انہیں معاشرے میں ابھی بہت سے کام کرنے ہیں۔
عامر خان اپنے زندگی پر ایک کتاب بھی لکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ان کی ایک شرط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’میں کتاب لکھوں گا اور اپنے وکیل سے کہہ دوں گا کہ جب میں اس دنیا میں نہ رہوں تو پھر اس کتاب کو تب شائع کیا جائے‘۔
عامر خان کے خیال میں ان کی کہانی کچھ زیادہ دلچسپ نہیں اور لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں اس لیے ان کی خواہش ہے کہ ان کی آپ بیتی 50 یا 100 سال بعد بنائی جائے۔ اپنے 30 سالہ فلمی کریئر میں عامر خان نے بہت کچھ کھویا اور بہت کچھ پایا ہے۔ کھوئی ہوئی چیزوں کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں کام کے وقت اپنے خاندان کو ترجیح نہیں دیتا۔ میرا کام ہی میری ترجیح ہوتی ہے، جو مجھے تکلیف دیتا ہے۔ میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جنہیں فراموش نہیں کر سکتا، اور وہ اس لیے کہ میرا رشتہ ان کے ساتھ بہت گہرا اور اچھا ہے‘۔
ترک وزارت ثقافت و سیاحت کی دعوت پر اپنی نئی فلم سکریٹ سپر اسٹار کی متعارفی تقریب کےلیے استنبول میں موجود عامر خان نے منعقدہ اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ جلد ترکی آئیں ،آج وہ خواہش پوری ہو گئی ، سوشل میڈیا پر میرے ترک مداحوں کی تعداد میں روز بر روز اضافہ ہوتا گیا مگر مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ میری فلمیں دیکھتے ہیں جسے جان کر کافی خوشی محسوس ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ 20اکتوبر کو ترکی میں اُن کی نئی فلم “سیکریٹ سپر اسٹار” نمائش کےلیے پیش ہو رہی ہے جس کا موضوع دل کو چھو جانے والا ہے۔

 

 

 

 

 

 

عامر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب ترک سینیما کا بھی قریبی مشاہدہ کریں گے کیو نکہ اس سے متعلق اُن کی معلومات نہ ہونےکے برابر ہے ۔ عامر خان استنبول اور انقرہ میں منعقد مختلف تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔ فلم دنگل چین میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم بن گئی تھی اور خبر یہ بھی ہے کہ دنگل کی وجہ سے عامر خان کے لیے چینیوں کی چاہت بڑھنے لگی ہے۔
عامر خان بالی ووڈ کے ان چند ستاروں میں سے ایک ہیں جن کے مداح چین تک ہیں وہاں کسی انڈین شہری کے فالور کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ چین کے سوشل میڈیا پر بھی دنگل پر خوب باتیں ہو رہی ہیں۔ عامر بالی ووڈ کے ان چند ستاروں میں سے ہیں جن کے چین میں بھی ہزاروں مداح ہیں۔ چند سال پہلے جب تھری ایڈیٹس آئی تھی تو چین میں اس فلم کی مقبولیت نے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور اس کے بعد سے عامر بھی وہاں کافی مشہور ہو گئے۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس کے حوالے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان جیسے ہوہی نہیں سکتے ہیں کیونکہ وہ جسمانی صحت کے لیے بے انتہا محنت کرتے ہیں۔ عامرخان جو اپنی فلموں کے کردارمیں خود کو ڈھال لینے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے فلم ’’دنگل‘‘ میں اپنا وزن کم اورزیادہ کیا تو اس پر شاہ رخ خان بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامرخان اپنی صحت پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کے لئے وہ انتہائی سخت محنت کرتے ہیں اورمیں فٹنس کے حوالے عامر خان جیسا کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل جب میں نے عامرکو دیکھا تھا تو ان کا وزن بہت زیادہ تھا اوراب وہ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لاچکے ہیں جب کہ ان صحت بھی بہت اچھی ہوگئی ہے۔ شا ہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے جسم پر فلم “اوم شانتی اوم” کے دوران محنت کی اوراس دوران 6 پیک ایبس بنائے جب کہ اسی دوران عامر خان نے اپنی فلم “گجنی” کے لیے 8 پیک ایبس بنائے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *