تیسراT20میچ ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیابارش کی وجہ سے رد،سیریزففٹی ففٹی

3rd-T20-ind-vs-aus

ٹیم انڈیااورآسٹریلیاکے درمیان حیدرآبادکے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجانے والا تیسرااورآخری ٹی 20مقابلہ بارش کی وجہ سے بناگیندپھینکے رد ہوگیا۔حیدرآبادمیں پچھلے کچھ دنوں سے ہورہی بارش سے آؤٹ فیلڈخراب ہونے کے باعث حیدرآبادمیچ کوردکرناپڑا۔ٹی 20سیریز1-1سے برابرہوگیا۔اگرٹیم انڈیاآج کا میچ جیت لیتی تو70سال کی تاریخ میں یہ پہلاموقع تھا،جب یہ آسٹریلیاکولگاتارچارسیریزمیں مات دیتی۔لیکن گیلی آؤٹ فیلڈخراب ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔ٹیم انڈیاآسٹریلیاکولگاتارتین سیریزمیں ہراچکی ہے۔ٹیم نے پہلے 2016میں آسٹریلیاکوآسٹریلیامیں ٹی 20سیریز3-0سے،اس سال ٹیسٹ سیریزمیں 2-1سے اورونڈے سیریزمیں 4-1سے ہرایاہے۔
میچ میں ٹاس بھی نہیں پھینکاجاسکا،امپائروں نے دوبارمیدان کاجائزہ لیالیکن میدان کی حالت درست نہیں پایااورآخرمیں میچ ردکرنے کافیصلہ لیاگیا۔رانچی میں کھیلاگیاپہلامیچ ہندوستان نے جیتاجبکہ گوہاٹی میں کھیلاگیادوسرامیچ آسٹریلیاکے نام رہاتھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *