دہلی -این سی آرمیں پٹاخہ تاجروں کوسپریم کورٹ سے راحت نہیں

Firecrackers
سپریم کورٹ نے پٹاخے فروخت کولیکردہلی کے تاجروں کوکسی بھی طرح کی راحت دینے سے انکارکردیا۔ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہاکہ دہلی -این سی آرمیں رات 11بجے کے بعدپٹاخے جلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وہیں دوسری جانب پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ نے حکم دیاہے کہ ہریانہ ،پنجاب اورچنڈی گڑھ میں شام 6بجے سے رات 9:30بجے تک ہی پٹاخے پھوڑے جاسکیں گے۔
سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پٹاخے کی فروختگی پرپابندی لگایاہے لیکن پھوڑنے پرنہیں۔اس دوران جب سینئروکیل پرشانت بھوشن نے بی جے پی کے بیانوں کواٹھایا،توجسٹس سیکری نے کہاکہ یہاں سیاست نہ کریں۔انہوں نے کہا،میں بھی نجی زندگی میں کافی مذہبی ہوں،لیکن کورٹ کے حکم میں کوئی بدلاؤنہیں ہوگا۔عدالت نے کہاکہ ہم کومعلوم ہے کہ یہ پٹاخے فری دیوالی نہیں ہوگی ،لیکن ہم نے ماحولیات کوبچانے کی کوشش کی ہے۔سپریم کورٹ نے یہ بھی کہاکہ ہم کوپتاہے کہ پٹاخے کی فروختگی جاری ہے، ہم نے میڈیامیں دیکھاہے۔میڈیااہلکاروں سے پٹاخہ تاجروں نے کہاکہ ہم نے لائسنس لینے کے بعدپٹاخوں میں لاکھوں روپے لگائے ہیں اوراب کورٹ فروخت کرنے کی اجازت دینے سے انکارکررہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *