شری سنت دوسرے ملک سے بھی کرکٹ نہیں کھیل سکتے

SREESANTH
اسپاٹ فکسنگ کے بھنورمیں پھنسے سابق تیزگیندبازایس شری سنت کیلئے کچھ بھی صحیح نہیں چل رہے۔کرکٹ کی دنیامیں واپسی کیلئے پریشان شری سنت نے کہاہے کہ اگرانہیں اپنے ملک میں کھیلنے نہیں دیاجاتاہے ،تووہ کسی اورملک کیلئے کھیل سکتے ہیں۔حالانکہ فوری طورپربی سی سی آئی نے ان کے منصوبے پرپانی پھیردیا۔شری سنت کے اس بیان کے بعدبی سی سی آئی کے ایگزیکٹیوصدرسی کے کھنہ نے کہاکہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق،اگرکسی کرکیٹرپرایک ملک میں پابندی ہے تووہ کسی دوسرے ملک میں بھی نہیں کھیل سکتاہے۔
عیاں رہے کہ کیرل ہائی کورٹ نے 17اکتوبرکوشری سنت پربی سی سی آئی کی جانب سے لگائے گئے تاعمرپابندی کوبرقراررکھتے ہوئے سنگل بنچ کے فیصلہ کوردکردیاتھا۔عدالت کے اس فیصلے کے بعداب شری سنت پرتاعمرپابندی برقرارہے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *