اے ایم یو گرلس اسکول میں سائنس و ریاضی نمائش کا انعقاد

Prof-Asfar-Ali-Khan-with-ot
اے ایم یو کے گرلس اسکول میں سرسید احمد خاں کی جشن پیدائش تقریبات کے تحت سائنس و ریاضی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا افتتاح مہمان خصوصی ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن پروفیسر اسفر علی خاں کے ہاتھوں 4اکتوبرکوعمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر سلیم جاوید (شعبۂ کیمسٹری) نے بطور مہمان اعزازی اور سید محمد عبداللہ (اسسٹنٹ انجینئر، شعبۂ الیکٹرسٹی) نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔ پروفیسر اسفر علی خاں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ماڈلوں اور چارٹ کے ذریعہ طلبہ نے اپنی صلاحیت و محنت کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے سرسید احمد خاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک متجسس ذہن کے مالک تھے جس کی بدولت انھوں نے متعدد تحقیقی و علمی کام کئے اور دوسروں کے لئے مشعل راہ بنے۔ انھوں نے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے اور محنت کرنے کی تلقین کی۔ انھوں نے سائنس و ریاضی نمائش کو سراہا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پروفیسرسلیم جاوید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بچوں میں سائنسی فکر پیدا کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ انھیں اس پروگرام کے ذریعہ بچوں اور نو عمروں سے مکالمہ کا موقع ملا، جو ان کے لئے خوشی کی بات ہے۔ انھوں نے نمائش میں شامل سبھی ماڈلوں کو سراہا اور پروگرام کے انعقاد کے لئے عملہ کی حوصلہ افزائی کی۔
اس سے قبل پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ آج کی دنیا میں سائنس کی بڑی اہمیت ہے۔ سائنس کی نمائشوں سے طلبہ کے اندر سائنسی فکر کی نشو ونما ہوتی ہے۔ انھوں نے بچیوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانے میں شیخ عبداللہعرف پاپا میاں کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ نمائش میں درجہ 6؍سے 10؍تک کے طلبہ کے ذریعہ تیار کئے گئے سائنس پر مبنی 25؍چارٹ، 18؍ماڈل اور 28؍چلتے پھرتے ماڈل اور ریاضی کے اصولوں پر مبنی 90؍چارٹ شامل تھے۔ پروگرام کے دوران اسکول میگزین کا افتتاح بھی عمل میں آیا جس کے چیف ایڈیٹرمسٹر صدیق کی کوششوں کو سراہا گیا۔اس موقع پر سرسید گیلری بھی تیار کی گئی تھی جس میں سائنس کے تعلق سے سرسید کے اقوال اور ان کی تصاویر کی نمائش کی گئی تھی۔
نمائش میں شامل بہترین ماڈلوں اور پوسٹروں کو انعامات سے نوازا گیا۔ پروفیسر سیدہ نقوی (شعبۂ کیمسٹری، ویمنس کالج )، ڈاکٹر فرح فردوس (شعبۂ کیمسٹری، ویمنس کالج)، عائشہ سلطانہ (پی جی ٹی، اے ایم یو گرلس اسکول) اور ڈاکٹرمحمد عباس صدیقی (پی جی ٹی، اے ایم یو گرلس اسکول) پر مشتمل ججوں کی ٹیم نے انعامات کا فیصلہ کیا۔ ناموں کا اعلان صفیہ سلطانہ نے کیا۔ انعامات کی تفصیل اس طرح ہے: سائنس جونیئر گروپ (درجہ 6تا 8) میں پوسٹر میں انم خاں، زوبیہ مسعود اور یسریٰ کو انعام ملا۔ ورکنگ ماڈل میں ادیبہ، یاشفین، رکشی، فلک اقبال اور پروین کواور نان ورکنگ ماڈل میں سندس، انشاء، حرا خاں، عفرہ آصف اور عرفہ شکیل کو انعام حاصل ہوا ۔سائنس سینئر گروپ (درجہ 9تا 10) میں پوسٹر میں عالمہ، مسکان، معصومہ خاں، مریم خاں اور علمہ کو، ورکنگ ماڈل میں ارم، احمدی، ہالہ اور نازیہ، اور پارُل گوڑ و نہا پانڈے کی ٹیم کو اور نان ورکنگ ماڈل میں ارومہ فاطمہ، ثانیہ، رمشہ سلیم، ظہیٰ، سائبہ، ادیبہ، سحر افضل اور فاریہ کو انعام سے نوازا گیا۔
ریاضی جونیئر گروپ میں ثریہ پروین،بے بی عظمیٰ، فرزین، عرفہ شکیل، فاطمہ زہرہ اور فلک اقبال ، اور ریاضی سینئر گروپ میں طیبہ، عظمیٰ جنید، ارم، مہوش ، دلناز پروین اور عظمیٰ نے انعاما ت حاصل کئے۔ پروگرام کی شروعات درجہ 10کی طالبہ عفیفہ اقبال کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ نظامت کے فرائض سائنس سوسائٹی کی صدر نشرہ خاں (درجہ 11) نے انجام دئے جب کہ نائب صدر شفق کائنات (درجہ 12) نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلچرل پروگرام انچارج عرشی ظفر خاں کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ فرحت جہاں ، رانا حبیب خاں، نوشابہ یاسمین، سیماب مختار، عباد الرحمٰن، زیبا نواز، بشریٰ کرمانی وغیرہ نے بطور خاص تعاون کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *