سنگیت سوم نے تاج محل کوہندوستانی ثقافت کاکلنک قراردیا

Taj-Mahal
بی جے پی لیڈرسنگیت سوم نے دنیاکی سات عجوبوں میں سے ایک اورپوری دنیامیں ہندوستان کی پہچان کی علامت شمارکئے جانے والے تاج محل کے تعلق سے ایک متنازع بیان دیاہے۔ریاست اترپردیش میں برسراقتداربی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے تاج محل کوہندوستانی ثقافت پرکلنک بتاتے ہوئے کہاکہ تاج محل کی تعمیر’غداروں‘نے کی تھی۔
عیاں رہے کہ کچھ دنوں پہلے اترپردیش کے سیاحت کتابچہ میں تاج محل کوجگہ نہیں دےئے جانے کولیکرتنازعہ ہوتھا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ،اب سنگیت سوم اپنی زبان کھولتے ہوئے کہاکہ ’’بہت سے لوگ اس بات سے فکرمندہیں کہ تاج محل کویوپی ٹورزم کتابچہ میں تاریخی جگہوں کی فہرست سے ہٹادیا…کس تاریخ کی بات کررہے ہیں ہم..؟‘‘سنگیت سوم نے مغل بادشاہوں بابر، اورنگ زیب اوراکبرکو’غدار‘کہا،اوردعویٰ کیاکہ ان کے نام سے تاریخ کے حوالے سے مٹادیئے جائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *