فریضہ حج کے دوران سیلفی کا شوق

haj-selfie
سیلفی کا رجحان اتنی تیزی سے بڑھا ہے کہ اب اس عمل کو تفریح گاہوں سے لے کر عبادت گاہوں تک انجام دیا جارہا ہے۔شروع میں جب طلباء کہیں سیرو تفریح کے لئے جاتے تھے تو انفرادی یا اجتماعی طور پر سیلفی لے کر اپنے دوستوں کو دکھاتے تھے اور خوب انجوائے کرتے تھے لیکن اب حج جیسے فریضہ کو انجام دیتے وقت بھی بہتر سے بہتر سیلفی لے کر تعریف بٹورنے کا کردار ادا کیا جارہا ہے۔
اس سال ایک ’’حاجی صاحب‘‘ نے سال کی سب سے بہترین سیلفی بناکر اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور اس فریضہ کی ادائیگی کے وقت اس نے ایسی سیلفی بنائی ہے جو آج تک کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ یہ حاجی صاحب فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران جب شیطان کو کنکریاں مارنے پہنچے تو اس موقع پر سیلفی بنانا بھی ضروری سمجھا۔بس پھر کیا تھا، ایک ہاتھ میں سمارٹ فون تھاما اور دوسرے میں کنکر پکڑ کر شیطان کو مارنے کا سٹائل بنایا اور ’’کڑچ‘‘ کر کے سیلفی بنا لی۔
بھلا اس انوکھے انداز کو دیکھ کر کون حیران نہ ہوتا۔ ان کے اس انداز میں سیلفی لیتے ہوئے وہاں موجود ایک اور نامعلوم شخص نے تصویر بنا لی جو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے اور ہر کوئی ’’حاجی صاحب‘‘ کے اس سٹائل پر ’فدا‘ نظر آ رہا ہے۔تو دیکھا آپ نے سیلفی کے شوق نے اس حاجی کو کیسے مشہور کردیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *