راہل کاامیٹھی کادورہ کھٹائی میں؟

rahul-gandhi
راہل گاندھی کا 4 اکتوبر سے ہونے والا امیٹھی کا دورہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے ڈائریکٹر جنرل اور کانگریس کو خط لکھ کر راہل گاندھی کو اپنا دورہ ٹالنے کی درخواست کی ہے۔ کانگریس نے اسے ضلع انتظامیہ کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی قیادت سے ملنے والی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسٹر گاندھی کے دورے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ دراصل امیٹھی کے ضلع مجسٹریٹ یوگیش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پونم نے مشترکہ طور پر ایک خط ایس پی جی اور کانگریس کے ضلع صدر کو بھیجا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ درگا پوجا اور محرم کی وجہ سے 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے راہل گاندھی کے دورے کے لے سیکورٹی نہیں دستیاب کرائی جاسکتی۔ کانگریس ضلع صدر نے کہا کہ یہ خط کل انھیں ایس پی جی سے ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ درگا پوجا اور محرم کی وجہ سے سلامتی دستے پانچ اکتوبر تک مصرف رہیں گے، ایسے میں مسٹر راہل گاندھی کو اس کے بعد اپنے پارلیمانی حلقے کا دورہ کرنا چاہیے۔ کانگریس ضلع انتظامیہ کے اس قدم کو سازش قرار دیتے ہوئے راہل گاندھی کے دورے میں بی جے پی کی دانستہ رکاوٹ مان رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *