میٹرو اسٹیشن پر بھی قلی دستیاب ہوں گے

metro
میٹرو کے مسافروں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ انڈین ریلوے کی طرز پر دہلی کے میٹرو اسٹیشنوں پر بھی مسافر خانہ اور قلی کی سروس کی بہت جلد شروعات ہونے والی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں راجدھانی دہلی کے سات میٹرو اسٹیشنوں پر مسافر خانہ اور قلی کی سروس کی شروعات کی جائے گی تاکہ میٹرو کے مسافر ضرورت پڑنے پر اپنا سامان محفوظ رکھ سکیں۔ فی الحال جہانگیر پوری، کشمیری گیٹ ، چاندنی چوک، ہڈا سٹی سینٹر، بوٹنیکل گارڈن، آنند وہار اور شاہدرہ میٹروں پر یہ سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی۔ ان میں سے زیادہ تر میٹرو اسٹیشن ریلوے اسٹیشنوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس سے مسافروں کو کافی راحت ملے گی۔ امید ہے کہ یہ سہولت مارچ 2018 تک شروع ہو جائے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *