شیوسینابھی مودی لہرکی منکربن گئی

sanjay-raut
شیوسینارکن پارلیمنٹ سنجے راوت ایک بارپھربی جے پی اوروزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی سرکارپرحملہ بولاہے۔سنجے راوت کاکہناہے کہ ’’تین سال پہلے والی مودی لہرنہیں رہی۔تین سال پہلے لوگوں کے من یقین تھاکہ کچھ نہ کچھ بدلاؤہوجائے گا ،یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے ووٹ دیاتھا‘‘نیوزچینل ’آج تک‘ سے بات چیت میں سنجے راوت نے کہاکہ بی جے پی میں اب وہ بات نہیں رہی ،2014میں جولہرتھی وہ لہرنہیں ہے۔بی جے پی کومحنت ومشقت کرنی پڑے گی اورانتخابات محنت سے جیتناپڑے گا۔
سنجے راوت نے مزیدکہاکہ ہمیں دکھ رہاہے کہ وزیراعظم اورامیت شاہ کے ہوم ریاست ہونے کے باوجودگجرات میں بی جے پی کوبہت زیادہ محنت اورکوشش کرنی پڑرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری دعاء ہے کہ بی جے پی کوگجرات میں جیتناچاہیے۔سنجے راوت مزیدبتایاکہ شیوسیناکے جومن میں ہوتاہے وہ بول دیتے ہیں،ہم اندردباکرنہیں رکھتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *