جمعیت اہل حدیث کے ناظم مالیات کو صدمہ

wakeel-parvez
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز کے بھتیجے طفیل اشعر کا آج صبح طویل علالت کے بعد ناگپور میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔جناب طفیل اشعر الحاج وکیل پرویز صاحب کے بھائی جناب جلیل شاز کے صاحبزادے تھے۔ ان کی عمر ۵۲؍سال کی تھی۔ وہ شہر ناگپور کے کئی تعلیمی اداروں سے وابستہ تھے اور علمی و سماجی و سیاسی حلقوں میں کافی معروف و محبوب تھے۔ اسلامیہ جونیئر کالج برائے سائنس آرٹس ناگپور ان کی نگرانی میں چل رہا تھا۔ اسی طرح وہ ڈاکٹر ذاکر حسین بی ایڈ کالج ناگپور کے سکریٹری اور سیاسی طور پر مہاراشٹر اسٹیٹ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری تھے۔
الحاج وکیل پرویز کو بھتیجے کی موت سے کافی صدمہ پہنچا ہے۔ کیونکہ الحاج وکیل پرویز کے تمام سماجی و رفاہی، دینی و جماعتی اور تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں میں معاون و ہمنوا رہتے تھے۔ ایک سال قبل جوان سال بیٹے اور بیٹی کی موت کا ناقابل برداشت صدمہ سہہ چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *