نجیب معاملے میں پالی گرافی ٹیسٹ پرسی بی آئی کی عرضی منظور

najeeb-ahmed
جواہرلال نہرویونیورسٹی(جے این یو)سے لاپتہ طالب علم نجیب احمدمعاملے میں سی بی آئی کی لائی ڈکٹیٹرٹیسٹ سے متعلق عرضی کومنظوری مل گئی ہے۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سی بی آئی نے ڈکٹیٹرٹیسٹ کیلئے طلباکی رضامندی مانگنے کی عرضی پرجلدسنوائی کی اپیل کی تھی ،جسے کورٹ نے مان لیاہے۔وہیں دوسری طرف کورٹ نے ان طلباسے بھی سی بی آئی مانگ پرجواب مانگاہے،یہ سبھی طلباجے این یوکے ہیں۔ان میں زیادہ تربی جے پی کی حمایت یافتہ طلبایونین اے بی وی پی سے جڑے ہیں۔25اکتوبرکوہوئی پچھلی سنوائی میں سی بی آئی نے سبھی 9طلباکونوٹس جاری کرکے کورٹ آنے کوکہاتھا۔سی بی آئی نے باقاعدہ عدالت کوپالی گرافی ٹیسٹ کیلئے طلباکی لسٹ دی تھی۔حالانکہ اس سے پہلے اس معاملہ میں نجیب کی ماں کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کوپھٹکارلگائی تھی۔عدالت نے کہاتھاکہ سی بی آئی کی طرف سے معاملے کی جانچ میں ’دلچسپی پوری طرح نامکمل ‘رہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *