ناخن تراشنے کے طریقے اورناخنوں کو مضبوط وخوبصورت کیسے بنائیں

nail
سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شروع کرکے ترتیب وارچھنگلیاسمیت ناخن تراشیں مگرانگوٹھاچھوڑدیں۔اب الٹے ہاتھ کی چھنگلیاسے شروع کرکے ترتیب وارانگوٹھے سمیت ناخن تراش لیں۔اب آخرمیں سیدھے ہاتھ کاانگوٹھاجوباقی تھااس کا ناخن بھی کاٹ لیں ۔اس طرح سیدھے ہاتھ سے شروع ہواورسیدھے ہی ہاتھ پرختم۔پیرکی انگلیوں کے ناخن کاٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ دائیں پیرکے چھنگلیاسے ناخن کاٹناشروع کریں بائیں پیرکے چھنگلیاکے ناخن کاٹ کرختم کریں۔
گھروں میں کام کرنے کے دوران خواتین کواکثراس بات کی شکایت ہوتی ہے کہ ان کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں اوربعض لوگوں کے ناخن نہیں بڑھتے اوران کی نشونمابھی متاثرہوتی ہے ناخن کوصاف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب ناخن لمبے ہونے لگیں توانہیں لیموکے رس میں ڈبودیں اس طرح کرنے سے ناخن مضبوط ہوجائیں گے اورٹوٹیں گے بھی نہیں۔
مصنوعی ناخنو ں کا اتارنے میں کافی مشکل ہوتی ہے اس کیلئے ایک انتہائی سادہ اورآسان طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کوالٹاکرکے مصنوعی اورقدرتی ناخنوں کے درمیان سپرٹ یاپٹرولیم کا ایک قطرہ ڈال کرمصنوعی ناخن کا کنارہ پکڑکرآہستہ سے اتالیں۔ناخن اترنے لگیں توناخن اکھرنے یاپھٹ جانے لگیں توپالش تولے شیترکاجوشاندہ تیارکرکے اس میں سرکہ اورشہدبالترتیب پانچ تولے اوردوتولے ملاکرپکائے اورشیشی میں ڈال کرناخنوں پرلگانے سے مفیدنتائج برآمدہوں گے۔شیترجوعام پنساری کی دکان سے مل جاتی ہے اپنے ناخنوں کوجیلاٹین میں روزانہ پندرہ منٹ تک بھگوکررکھیں توناخن مضبوط ہوجائیں گے۔
اگرآپ کومحسوس ہوتاہے کہ ناخنوں کی رنگت خراب ہورہی ہے توآپ کوچاہئے کہ ایک چمچہ لیموکا عرق ایک گرم پیالہ پانی یابھینس کے گرم دودھ کوملاکراس ناخن دھوئیں اس سے ناخنوں کی رنگت خوبصورت اورداخ ختم ہوجائیں گے۔صبح اٹھ کرلیمو یانارنگی کارس پینے سے ناخن دلکش ہوجاتے ہیں ،ناخنوں کوچمکداربنانے کیلئے ان پرلہسن چھیل کریالیموں کارس لگاناچاہئے اس سے ناخنوں پرمفیدنتائج برآمدہوں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *