ایک مسلم خاتون کی بہادری نے ڈرائیور کی جان بچائی

jawahar-saif-al-kumaiti-UAE
متحدہ عرب امارات میں ایک مسلم خاتون کی سمجھداری کی وجہ سے ایک ہندوستانی ڈرائیورکی جان بچ گئی۔یہ خاتون اپنے کسی دوست کواسپتال دیکھنے گئی تھی۔لوٹتے وقت اسے ایک شخص آگ کی لپٹوں میں گھرادکھا۔اس نے اپنا برقعہ گاؤن نکالااورڈرائیورکی لپٹیں بجھائیں۔مسلم خاتون کا نام جواہرسیف الکمیتی(22)ہے۔وہ کومیتی ارس الخیمہ شہرمیں رہتی ہیں۔کچھ دنوں پہلے وہ اپنے ایک فرینڈکی عیادت کیلئے اسپتال گئی تھیں۔واپسی میں انہو ں نے دیکھاکہ سڑک پردوٹرکوں کی ٹکرہوئی ہے،ایک شخص کی آوازانہیں سنائی دی جومددکیلئے چلارہاتھا۔کومیتی کے ساتھ ان کی ایک دوست بھی جوگاؤن پہنے ہوئی تھی۔قمیص کے اوپرپہنے جانے والے کپڑے کو گاؤن کہا جاتا ہے۔یہ برقعہ سے کچھ الگ طرح سے ڈیزائن کیاجاتاہے۔ڈرائیورکانام ہرکیرت سنگھ بتایاجاتاہے۔جواہرنے بتایاکہ وہ ڈرائیورلپٹوں سے گھِرکرزمین پرگرگیاتھا اورمیں نے اس کے اوپر گاؤن ڈال کراس کے اوپرسے آگ بجھائی۔دونوں ڈرائیور40سے 50فیصدتک جھلس گئے ہیں اوردونوں کواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔متحدہ عرب امارات ایڈمنسٹریشن نے کہاکہ جواہرکی بہادری کیلئے اعزازسے نوازاجائے گا۔جواہرشارجہ کی ایک کمپنی میں کام کرتی ہیں۔
Share Article

One thought on “ایک مسلم خاتون کی بہادری نے ڈرائیور کی جان بچائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *