محمدعلی جوہریونیورسٹی کوملافوج کا تحفہ ٹینک

tank-mohammad-ali-jauhar-un
اترپردیش کے رامپورمیں واقع مولانامحمدعلی جوہر اردویونیورسٹی کے کیمپس میں 11اکتوبرکوفوج کابھیجاہواٹینک پہنچ گیاہے۔اس یونیورسٹی کے بانی وچانسلراورسماج وادی پارٹی کے قدآورلیڈرمحمداعظم خان ہیں۔ٹینک پہنچاتوطلبانے جوش وخروش کے ساتھ اس کا استقبال کیا۔ٹینک دیکھ کران کے مخالفین حیران ہیں، ایک دوسرے سے معلوم کررہے ہیں کہ آخراعظم خاں کوٹینک کیسے مل گیا؟۔’دینک جاگرن‘کی خبرکے مطابق اعظم خاں نے کہاکہ فوج نے ہماری یونیورسٹی کوٹینک دے کروقاربڑھایاہے۔اب مخالفین پریشان ہوتے رہیں۔جوہریونیورسٹی کے لئے فوج کاپراناچابک ٹینک لایاگیاہے، تاکہ انجینئرنگ کے طلبااس سے کچھ سیکھ سکیں۔ٹینک کولیکربھی محمدجوہرعلی یونیورسٹی کے طلبانے جشن منایا۔ٹینک دیکھتے ہی طلبا’اعظم خاں زندہ آباد، ’جوہریونیورسٹی زندہ آباد، اور’انڈین آرمی زندہ آباد‘کے نعرے لگا رہے تھے۔
عیاں رہے کہ طلبامیں حب الوطنی بڑھانے کے لئے یونیورسٹی میں فوجکے ٹینک رکھنے کاصلاح وائس چانسلرجگدیش کمارنے دیاتھالیکن اسے عملی جامہ پہنانے کا کریڈٹ سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خاں نے حاصل کیا۔’دینک جاگرن ‘کے مطابق اعظم خاں نے بتایاکہ ٹینک حاصل کرنے کیلئے ہزاروں درخواستیں دی گئی تھیں لیکن فوج نے 11یونیورسٹیوں کوہی ٹینک دیے۔انہوں نے کہاکہ ہماری یونیورسٹی کواچھاجان کرہی ہمیں ٹینک دیاگیاہے۔اس کیلئے ہم سیناکے شکرگزارہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *