یمن میں حوثیوں کی میزائل لانچر تنصیب تباہ

missile-launcher
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں فضائی حملے میں حوثی شیعہ باغیوں کی میزائل داغنے کی ایک تنصیب تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔اس جگہ سے سعودی عرب کی جانب میزائل داغے جارہے تھے۔عرب اتحاد کے ایک بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے نے اسی ماہ سعودی عرب کے ساتھ یمن کے سرحدی علاقوں میں حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا تھا جہاں سے وہ گاہے گاہے سعودی عرب کی جانب میزائل چلاتے رہتے ہیں۔ان ہی میں سے الحدیدہ میں واقع ایک تنصیب کو بمباری کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔عرب اتحاد نے 12اکتوبر کو یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس کے لڑاکا طیارینے فضائی حملے میں متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں۔ان گاڑیوں پر حوثی جنگجو سوار تھے ۔ وہ سعودی سرحد کی جانب جارہے تھے اور وہاں بارودی سرنگیں بچھانا چاہتے تھے۔
عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی صوبے شبوہ کے مغرب میں واقع ضلع بیہان میں بھی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ لڑاکا طیاروں نے وہاں ان کی فوجی کمک کو نشانہ بنایا ہے اور اسلحہ کے ایک ڈپو اور ان کی لشکر گاہوں کو تباہ کردیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *