مہندی خوبصورتی اورجاذبیت بڑھاتی ہے

mehndi
ہاتھوں میں مہندی لگانا ہندوستانی ثقافت میں ایک اہم جزء کی حیثیت رکھتاہے۔خواتین کے ذریعہ ہاتھ ،پیراوربالوں میں مہندی لگانااچھاماناجاتاہے۔کسی پارٹی، تہوار،شادی اورخاص موقعوں پرہندوستانی خواتین مہندی ضرورلگاتی ہیں۔مہندی لگاناایک ہنرہے۔مہندی لگانے سے جہاں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجاتاہے ،وہیں آپ کے جسم کوٹھنڈک بھی ملتی ہے۔مہندی(حنا) میں خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین جڑی بوٹی ہے اور اس میں موجود ٹھنڈک کی تاثیر گرمی سے بھی بچاتی ہے، تاہم اسے اکثر ہاتھ پیروں کو سجانے اور بالوں کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بالوں کے لیے یہ کتنی فائدہ مند ہے، اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
مہینے میں دو بار مہندی لگانے سے بال صحت مند، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں، یہ آپ کے بالوں کی ختم ہوجانے والی صحت کو بحال کرتی ہے اور نقصان کو ختم کرتی ہے۔ مہندی سر میں تیزابی اثرات کو توازن میں رکھتی ہے اور اس سے بالوں کا قدرتی تناسب متاثر نہیں ہوتا۔
مہندی آپ کے بالوں کے لیے بہت اچھا کنڈیشنر بھی ہے، یہ بالوں پر ایسی حفاظتی تہہ بنا دیتی ہے جو مٹی یا آلودگی کے نقصانات سے بچاتی ہے، مہندی کے استعمال کو معمول بنانے سے بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں اور ان میں ضروری نمی موجود رہتی ہے۔
اگر آپ اپنے بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر رنگنا چاہتے ہیں تو مہندی اس کا بہترین حل ہے، اس میں کسی قسم کے امائنو ایسڈ نہیں ہوتے اور نہ ہی کیمیکل جو بالوں کی نمی کو ختم کر کے انہیں بے جان اور روکھے بنا دیتے ہیں۔گرم پانی میں دو چمچ خشک آملہ، ایک چمچ پتی کے ساتھ مہندی کو شامل کر کے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں، پھر آپ کے بالوں کی سفیدی سیاہ چمکدار رنگت میں تبدیل ہو جائے گی۔
مہندی خشکی کے لیے بھی موثر ہے، میتھی کے بیجوں کو ایک یا دو چمچے پانی میں رات بھر بھگو کر رکھیں اور صبح انہیں پیس لیں، سرسوں کا تیل اور مہندی کے پتے گرم کریں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد میتھی کا پیسٹ اس میں شامل کرلیں اور پھر بالوں میں ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں جس کے بعد نہالیں آپ خشکی پر اس کے اثرات دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
ہندوستان میں شادی کے موقع پردلہنوں کومہندی لگاناایک رسم ہوتی ہے جوزیادہ ترمذہبوں میں اپنائی گئیں ہیں۔دلہن کی مہندی کارنگ جتناگہراہوتاہے ،کہتے ہیں کہ اس کے شوہراتناہی زیادہ پیارکرتاہے۔ہردلہن کا خواب ہوتاہے کہ اس کی مہندی کا رنگ ڈارک ہو۔
ویسے مردوں میں بھی سفیدداڑھی اورسفیدبال میں مہندی لگانے کا رواج پایاجاتاہے تاکہ سفیدی یعنی بوڑھاپانہ دکھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *