برطانیہ کی مؤثرایشیائی فہرست میں صادق خاں،ساجدجاوید اورپریتی پٹیل شامل

Share Article

sadiq-khan-and-preeti-patel

2017میں کارکردگی کے لحاظ سے برطانیہ کے 101مؤثرایشیائی نژادافرادمیں لندن کے میئرصادق خاں سرفہرست قراردیئے گئے ہیں۔لگاتار7برس سے 26اکتوبرکوجاری مؤثرایشیائی نژادکی پاورلسٹ سے یہ انکشاف بھی ہواکہ اس میں دوسرانمبرکمیونٹی سکریٹری ساجدجاوید،تیسرانمبرانٹرنیشنل ڈیولپمنٹ سکریٹری پریتی پٹیل، چوتھانمبرفلم وٹی وی ادکارریزاحمد، پانچواں نمبررائل سوسائٹی صدروینکٹ رمن راماکرشنن،چھٹانمبرسنتن دربینک کی چیئرپرسن شریتی وادرا،بارہواں بیرونیس شمی چکروتی، 14واں نمبرنوبل پرائزپانے والی ملالہ یوسف زئی کاہے۔
کل ملاکر101ایشیائی افرادمیں 27خواتین تھیں۔2017کی فہرست کودیکھ کراس نئے رجحان کا اندازہ ہواکہ روایتی مردصنعت کاروں سے نمائندگی کھسک کرسیاست، قانون، آرٹ، میڈیااورمیوزک کی طرف گئی ہے۔ازیں یہ بات مزیدکھل کرسامنے آئی ہے کہ ہندوستانی نژادبرطانیہ میں اپنے زبردست اثرات مرتب کررہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *