37سالہ مریم 38بچوں کی ماں ہیں

maryam
اس دنیائے فانی میں کسی بھی خاتون کیلئے سب سے بڑی خوشی کاپل وہ ہے ،جب وہ ماں بنتی ہے۔ماں بننے کا احساس کسی بھی خاتون کیلئے منفردہوتاہے۔ماں بن کروہ اس دنیاکوآگے بڑھارہی ہے یاکہیں کہ خاتون سے ہی یہ دنیاہے،توکہناغلط نہیں ہوگا۔ماں بنناخواتین کیلئے قسمت کی بات ہوتی ہیں۔
نودے ٹائمس اورنیوز18کے مطابق یوگانڈاکی رہنے والی 37سال کی عمرمیں مریم نے اب تک 38بچوں کوجنم دے چکی ہیں۔اسلئے وہ ایک دونہیں بلکہ 38بچوں کی ماں ہیں۔مریم نے پہلی بار13سال کی عمرمیں بچے کوجنم دیاتھا،جب ان کی شادی ہوئی تھی توان کی عمرمحض 12سال تھی۔لیکن اب ان کی عمر37سال ہے اوروہ ابھی تک 38بچوں کوجنم دے چکی ہیں۔یوگانڈاکے موکونوڈسٹرکٹ کے کبمبری گاؤں کی رہنے والے مریم کولوگ بچے پیداکرنے کی کومشین کہتے ہیں۔
اس پورے کہانی میں آپ کویہ جان کرسب سے زیادہ حیرانی ہوگی کہ مریم نے اب تک 6بارجڑواں،4بارتڑواں اور3بارکواڈرپلیٹس کوجنم دیاہے ۔محض دوبارہی انہوں نے ایک بچے کوجنم دیاہے۔مریم کاکہناہے کہ ان کے والدنے الگ الگ خواتین سے کل 45بچے پیداکئے تھے،ایک ڈاکٹرکے مطابق مریم میں بھی اپنے والدکے ہی جنس آئے ہیں،جس کی وجہ سے وہ اتنے بچوں کوجنم دے پائی ہیں۔اس معاملے میں مریم نے بتایاکہ جب بچوں کی تعدادزیادہ ہونے لگے توانہوں نے برتھ کنٹرول کرنے کیلئے ڈاکٹروں سے بھی صلاح لی تھی، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں ایساکرنے سے منع کردیا۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اگروہ ماں نہیں بنے گی توان کی جان کوخطرہ ہوسکتاہے، کیونکہ ان کی باڈی میں بہت زیادہ انڈے بنتے ہیں۔حالانکہ بہت سے ڈاکٹروں کامانناہے کہ مریم کوغلط صلاح دی گئی، اگروہ خاندان منصوبہ بندی کے کچھ دیگرطریقوں کواپناتی توحاملہ ہونے سے بچ سکتی تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *