کامیڈین کپل شرماکی فلم ’فرنگی‘کا ٹریلرلانچ ہوا

firangi-trailer
معروف کامیڈین کپل شرماکی آنے والی فلم ’فرنگی‘کا ٹریلرلانچ ہوگیاہے۔عیاں رہے کہ کپل شرماکی ’کس کس کوپیارکروں‘کے بعد یہ ان کی دوسری فلم ہے ۔ٹریلرلانچ کے دوران کپل شرمانے کہاکہ ان کاسنیل گور(ڈاکٹرمشہورگلاوٹھی)کے ساتھ کوئی جھگڑاہواہی نہیں تھا۔ساتھ ہی کپل شرماچھوٹے پردے پرواپسی کرنے جارہے ہیں۔میڈیاپورٹرس میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ کپل شرما’دی کپل شرماشو‘کے ذریعہ نہیں بلکہ نئے ٹی وی شوکے چھوٹے پردے پرایک بارپھرنظرآئیں گے۔
’فرنگی‘لانچ کے دوران کپل شرمانے کہاتھاکہ سنیل گروورکے ساتھ ان کاکوئی جھگڑانہیں ہوا۔کپل نے بتایاکہ میری سنیل سے نہیں بلکہ چندن پربھاکرسے کہاسنی ہوگئی تھی ،ہم لوگ جب آسٹریلیاگئے توچندن میری بات پرناراض ہوگیااوراس کے بعداس نے وہاں پرفارمنس بھی نہیں کیا۔کپل نے مزیدبتایاکہ سنیل اورباقی لوگوں سے الگ ہوجانے کے بعدوہ ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔میری طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے مجھے باربارشوکے شوٹ کینسل کرنے پڑے ہیں۔ساتھ ہی کپل شرمانے جانکاری دی ہے کہ ابھی پوری طرح ٹھیک ہونے میں دوسے تین مہینے لگ جائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *