چمپئن ٹیم انڈیانے آسٹریلیاکو7وکٹ سے ہرایا

rohit-sharma

ناگپورمیں کھیلے گئے آسٹریلیاکے خلاف آخری ونڈے میچ میں 7وکٹ سے جیت درج کرکے ہندوستانی ٹیم نے 4-1سے سیریزاپنے نام کرلیا۔اس سے پہلے آسٹریلیانے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیاکو243رنوں کا ٹارگیٹ دیاتھا۔ٹارگیٹ کا پیچھاکرنے اتری ٹیم انڈیانے 7.1اوورمیں مزیدرہتے ہی اسے پوراکرلیا۔انڈیاکی جانب سے اوپنربلے بازروہت شرمااوراجنکیارہانے نے ٹیم کوشاندارشروعات دلائی اوردونوں کے بیچ 124رنوں کی ساجھیداری ہوئی۔اجنکیارہانے 61رن بناکرناتھن کولٹرنائل کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوگئے۔جبکہ روہت شرمانے 125رن بنائے ۔روہت نے اپنی اس سنچری پاری کے دوران 11چوکے اور5چھکے لگائے۔تیسرے نمبرپربلے بازی کرنے آئے کپتان وراٹ کوہلی نے 39رن بنائے۔آخرمیں کیدارجادھو(5)اورمنیش پانڈے (11)نے مل کرٹیم جیت تک پہنچادیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیاکے اوپنربلے بازایران فنچ اورڈیوڈوارنرنے ٹیم کوشاندارشروعات دلائی لیکن ہندوستانی گیندبازوں نے واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیاکے رنوں پرلگام لگادیا۔ایران فنچ 32رن بنائے جبکہ وارنر53رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔تیسرے نمبرپربلے بازی کرنے کپتان اسٹیواسمتھ ایک بارپھرناکام رہے اورصرف 16رن بناکرچلتے بنے۔مڈل آرڈرمیں بلے بازی کرنے آئے ٹریوس ہیڈاورمارکس اسٹائنش نے ٹیم کے اسکور200رنوں کے پارپہنچایا۔ان دونوں بلے بازوں کے بیچ 87رنوں کی ساجھیداری ہوئی۔ہندوستان کیلئے خطرناک ہورہی اس جوڑی کوآخرمیں اکشرپٹیل نے توڑا۔ٹریوس ہیڈاکشرپٹیل کی گیندپربڑاشاٹ لگانے کی کوشش میں 42رن پربولڈہوگئے ۔اس کے بعدمارکس اسٹائنش نے مورچہ سنبھالنے کی کوشش کی لیکن جسپریت بمراہ نے انہیں 46رنوں پرپویلین بھیج دیا۔

 

 

 

 

 

 

 

انڈیاکی جانب سے سب سے کامیاب گیندبازاکشرپٹیل رہے اور10اوورمیں38رن دیکر3وکٹ اپنے نام کیا۔اکشرکے علاوہ جسپریت بمراہ کودووکٹ ملاجبکہ کیدارجادھو،ہاردک پانڈیااوربھونیشورکمارکوایک ایک وکٹ ملا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *