ہند-پاک سرحدمیں جھڑپ،ایک ہلاک

jammu-kashmir-army
جموں وکشمیرکے پونچھ میں آئن آف کنٹرول پرپاکستان کی جانب سے کی جارہی بھاری گولہ باری اورگولی باری میں ایک شہری کی موت ہوگئی اورچارافرادزخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ کرنی علاقے میں پاکستان نے بھاری گولہ باری کی، جس کے بعدہندوستان نے جوابی کارروائی کی۔پاکستانی سیناکے ذریعہ ہندوستانی چوکیوں پربناکسی وجہ سے گولہ باری اورگولی باری کی گئی ۔ہندوستانی سیناان کا بخوبی جواب دے رہی ہے۔پاکستانی سینانے جموں وکشمیرکے پونچھ ضلع میں ایل اوسی کے پاس چیکنگ چوکیوں اورگاؤں پرآج مورٹارکے گولے داغے اورچھوٹے ہتھیارسے گولی باری کی جس میں دوعام شہری زخمی ہوگئے۔ترجمان نے بتایاکہ پاکستانی سینانے ایل اوسی سے لگے پونچھ اوربھیمبرگلی سیکٹرمیں صبح قریب سواآٹھ بجے سے بناکسی اکسائے وہ چوکیوں کونشانہ بناناشروع کیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *