ریتک روشن وانی کپورکے ساتھ رومانس کریں گے

Hrithik-Roshan-Vaani-Kapoor
کچھ دنوں پہلے خبرآئی تھی کہ ریتک روشن اورٹائیگرشراف یش راج فلمزکے اگلے پروجیکٹ میں نظرآئیں گے۔اب پردہ اٹھاہے کہ اس نام سے جس کے ساتھ اس فلم میں رومانس کریں گے ریتک روشن ۔یش راج فلمزنے خلاصہ کیاہے کہ اس فلم میں ریتک روشن کے ساتھ وانی کپورنظرآئیں گی۔یش راج فلمزکے ٹوئٹرہینڈل سے اس بارے میں ٹوئٹ بھی کیاگیاہے۔
عیاں رہے کہ ڈائرکٹ سدھارتھ آنندکریں گے۔ان کاکہناہے کہ بنیادی طورپرریتک اورٹائیگرکے اردگردہی گھومے گی،لیکن اس میں ایک ہیروئین ہے،جوریتک کے اپوزٹ نظرآئے گی۔اس کردارکیلئے مجھے وانی سب سے بہترلگیں۔
دیسی رومانس سے کرےئرکی شروعات کرنے والی وانی نے صرف دوہیں فلمیں کی ہیں۔گزشتہ سال وہ رنویرسنگھ کے ساتھ ’بے فکرے‘میں بھی نظرآئی تھیں، لیکن یہ فلم باکس آفس پرکوئی خاص کمال نہیں کرپائی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *