آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

eyes-care
آنکھیں ہمارے جسم کاایک اہم حصہ ہیں،جن میں تھوڑی سی بھی دقت آجانے پرہم بے چین ہوجاتے ہیں،توذراسوچئے آنکھوں کی دیکھ بھال نہ کرناآپ کی زندگی میں کتنی پریشانیاں پیداکرسکتی ہیں۔آج کل زیادہ ترلوگ لیپ ٹاپ اورموبائل ودیگرالکٹرونک چیزوں لگاتاروقت لگادیتے ہیں ایسے میں آنکھوں کی دیکھ ریکھ کرنااوربھی زیادہ ضروری ہوجاتاہے۔
آنکھیں ہمارے چہرہ کی سب سے متاثرکن اورنازک حصہ ہیں۔یہ آنکھیں ہی ہیں جوہمارے چہرہ کی خوبصورتی بڑھانے میں اہم کرداراداکرتی ہیں ا وراگران میں کچھ نقص پیداہوجائے تویہ ہمارے چہرے کوبدنمابھی بناسکتی ہیں۔اس لئے آنکھوں کی حفاظت کرنا اورانہیں مختلف بیماریوں سے بچاناخواتین اورمردوں دونوں کیلئے بہت ضروری ہے۔آنکھوں کی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتااوریہ بات ایک شاعربھی جانتاہے کہ چہرہ میں جواہمیت آنکھوں کی ہے وہ کسی اورچیزکی کم ہی ہے۔اس لئے تووہ آنکھوں کوکبھی گہری جھیل سے مطابقت دیتاہے اورکبھی ستاروں سے۔اگرآپ کچھ تدابیرپرعمل کرلیں توآنکھوں کوبیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ آپ اپنی آنکھوں کوخوبصورت بھی بناسکتے ہیں جومندرجہ ذیل ہیں:
سب سے پہلے آپ کواپنی آنکھوں کی بینائی کا خیال رکھناچاہئے۔اس کیلئے وٹامنزآپ کی آنکھوں کی بینائی برقراررکھنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔وٹامنزمیں آپ کووٹامن اے، بی ٹو، سی اورڈی کا استعمال کرناچاہئے۔وٹامن ٹوکی کمی ہوجائے توآنکھیں دردسے سرخ ہوجاتی ہیں اورآنکھوں سے پانی بہنے لگ جاتاہے۔
اس لئے آنکھوں کی بہترحفاظت کیلئے ہمیں ایسی خوراک استعمال کرنی چاہئے جس میں وٹامنزاے، بی ٹواوروٹامن سی کی وافرمقدارموجودہو۔جیسے گاجراورپالک وغیرہ۔اسی طرح سلاد،ہرے پتے والی سبزیاں، مچھلی، پھل، پیلی سبزیاں اوراورینج وغیرہ بکثرت استعمال کرنے چاہیے کیونکہ یہ آنکھوں کی بینائی کے لئے بہت مفیدہونے کے ساتھ ساتھ انسان کواس قابل بنادیتے ہہیں کہ وہ بہت مدھم روشنی اوراندھیرے میں دیکھ سکتاہے۔
لکھنے ،پڑھنے والے افرادجیسے کالم نویس، رپورٹرز، کمپیوٹرپرکام کرنے والے افراداوررائٹرزوغیرہ کوآنکھوں کی دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔انہیں چاہئے کہ وہ روشنی کے ساتھ بیٹھ کرکام نہ کریں بلکہ روشنی ہمیشہ پیچھے یاسائڈسے آنی چاہئے اورمسلسل کام کے دوران وقفے وقفے سے اپنی آنکھوں پرہاتھ رکھناچاہئے
گلاب کا عرق بھی آنکھوں کیلئے بہت مفیدہے ۔اس کا مسلسل دن میں دویاتین باراستعمال آنکھوں سے پانی کونکلنے سے روکتاہے اورآنکھوں کی چمک میں بھی اضافہ کرتاہے۔گلاب کا عرق آنکھوں کی معمولی جلن میں بھی افاقہ دیتاہے۔
آنکھیں ہمارے جسم کا نورہیں اورہمارے چہرے کی ترجمانی بھی کرتی ہیں اورکچھ لوگ توصرف آپ کی آنکھیں دیکھ کرہی آپ کے دل کا حال بتادیتے ہیں۔اس لئے انہیں موسم کی تبدیلی کے اثرات اوردھوپ وغیرہ سے بھی بچانے کا انتظام کرناچاہئے تاکہ ہم ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں اوراپنی خوبصورتی میں اضافہ بھی لاسکیں۔
نیندکی کمی اورکام کی زیادتی بھی ہماری آنکھوں کیلئے بہت نقصاندہ ہے لہٰذاان باتوں سے بچنے کیلئے ہمیں نیندہمیشہ پوری لینی چاہئے اوروقفہ وقفہ سے آنکھوں پرٹھنڈے پانی کے چھینٹے بھی مارے جانے چاہیے۔
اگرہم گرمیوں میں اپنی آنکھوں کودھوپ کے اثرات سے بچانااورانہیں ٹھنڈک پہچاناچاہتے ہیں تواس کیلئے کھیرابہترین ٹونک کاکام کرتاہے۔اگرہم کھیرے کے قتلے بناکربناکرانہیں تقریباً دس منٹ کیلئے اپنی آنکھوں پررکھ لیں اورپھرانہیں ہٹانے کے بعدآنکھوں پرٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں توہمیں ایک بہت ہی مسحورکن ٹھنڈک کا احساس بھی ملے گا اورہماری آنکھوں کی بہت سی بیماریاں بھی دورہوں گی۔
دھوپ میں جب بھی نکلیں توکالاچشمہ پہن کرنکلناچاہیے تاکہ ہماری آنکھیں موسمی اثرات سے بچ سکیں۔اگراہم صبح کے وقت سورج کے سامنے اس وقت کھڑے ہوجائیں جب سورج طلوع ہونے والا ہواوراس کی زردروشنی کوصرف تیس سیکنڈتک دیکھ لیں تواس چیزسے ہماری آنکھوں کوبہت تقویت ملے گی اوربینائی بھی برقراررہے گی۔
اگرصبح کے وقت گھاس پربھی چلاجائے تویہ بھی آنکھوں کیلئے بہت فائدہ مندہے اوراگرپانچوں وقت کی نمازباوضوہوکرپڑھی جائے تووضوکرنے کے دوران منہ دھوتے ہوئے بھی ہماری آنکھوں کوبہت سکون ملتاہے اوروہ بیماریوں سے نجات پاتی ہیں اوراللہ کاایک نام ’’یانور‘‘ بھی ہے اگرہرنمازکے بعدپچیس باریہ نام پڑھ کراپنی آنکھوں پرپھونک ماری جائے توہماری آنکھوں کی نظربھی ٹھیک رہے گی اوران میں چمک بھی آئے گی۔
کمپیوٹرپرکام کرتے وقت اسکرین پرلگاتارنہ دیکھیں۔تقریباً 20منٹ کے بعداسکرین سے آنکھیں ہٹالیں ایساکرنے سے آنکھوں کوآرام ملتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *