اچھی صحت برقراررکھنے کا طریقہ

Health-and-Fitness-Tips
صحت مندرہنے کیلئے ضروری ہے کہ صاف صفائی پرخاص دھیان دیناضروری ہے۔خاص طورپرکچن اوربیت الخلاء وغیرہ میں کہیں بھی پانی جمع ہونے نہ دیں۔واش بیسن وغیرہ جیسی جگہوں پرخاص طورپرصفائی کریں اورفنائل ،فلورلکینرکاوغیرہ استعمال کرتے رہیں۔کھانے کی کسی بھی اشیاء کوکھلے نہ چھوڑیں ،کچے اورپکے ہوئے کھانے کوالگ الگ رکھیں ۔بہت زیادہ تیل اورمسالے دارکھاناکھانے سے بچیں،ہری سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھائیں۔
ہمارے جسم کی خوبصورتی اورتندرستی کادارومدارایک شاندارتثلیث پرہے یعنی تندرست،تندرست دماغ اورتندرست جسم!اگریہ تینوں موجودہوں توجسم میں فرحت اورتازگی کی کمی نہیں ہوگی۔رعناقد،زیباچہرہ اورجسم خنداں کا زیادہ تعلق عموماً چست جگراوراچھے ہاضمے سے ہوتاہے۔تاہم اچھی صحت کادارومدارکئی چیزوں پرہے۔
سب سے پہلے اچھاکھاناتندرستی اورصحت کیلئے ضروری سمجھاجاتاہے۔اچھے کھانے اورخوراک میں ازل سے ماہرین صحت اس بات پرمتفق ہیں کہ جس قدرقدرتی غداجسم کوتندرست رکھنے میں مدددیتی ہے کوئی بھی دیگرغذائی اجزاء اتنی مددنہیں دیتے ۔اس قدرتی خوراک میں پھل ڈ سبزیاں، پروٹین ، مچھلی اوردیگرضروری کاربوہائیڈریٹس کے استعمال سے بہترطورپرصحت کی دولت سے لطف اندوزہواجاسکتاہے۔
اچھی غذاکے بعداچھی صحت کیلئے جسمانی اوردماغی ورزش بہت ضروری ہوتی ہے۔روزانہ صحت مندمیں ہواخوری کے ساتھ آدھاگھنٹہ چہل قدمی اورورزش تندرستی کیلئے ازحدضروری ہے۔
علاوہ ازیں صاف ستھراماحول بھی ہماری صحت پربہت اثراندازہوتاہے۔پرفضاماحول میں زندگی بسرکرنے والے افرادعام طورپرشہروں اورآلودہ علاقوں میں رہنے والے افرادسے تندرست ہوتے ہیں اورلمبی زندگی پاتے ہیں۔
اعصابی تناؤاورپریشانی انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے معاشرتی مسائل اورگھریلوکشمکش بعض افرادکی زندگیوں کواجیرن کردیتی ہے۔اسلئے بہتراورتندرست زندگی کیلئے ایسے عناصرسے دوررہناپڑتاہے۔یعنی باقاعدہ اعصاب کوآرام دینااورخوش رہناضروری ہوتاہے تاکہ صحت مندزندگی گزارجاسکے۔
پانی ہماری زندگی کاایک اہم جزوہے یہ ہمارے جسم سے غیرضروری اورزہریلے نمکیات خارج کرنے میں مدددیتاہے اس لئے اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیاجائے دیگرمشروبات اوربازاری ڈرنگس سے سادہ پانی اورجوس وغیرہ صحت کیلئے مثبت اثرات کے حامل ہیں۔
تمام بری عادات جوصحت پرمنفی اثرات مرتب کرتی ہیں ترک کردینے سے واضح طورپرتندرست زندگی گزاری جاسکتی ہے مثلاً سگریٹ نوشی اورشراب نوشی کوترک کردیاجائے۔
نیندبھی ہماری اچھی صحت کیلئے بہت ضروری ہے اعصاب کی صحت اوربہترکارکردگی کیلئے مکمل نینداہم کرداراداکرتی ہے۔صحت بخش نتائج کیلئے 24گھنٹوں میں 6سے 8گھنٹے کی پرسکون اورلگاتارنیندبہت ضروری ہے۔
بیسارخوری اورکھانے میں بے قاعدگی انسانی صحت پرمضراثرات مرتب کرتی ہے اس لئے صحت کوبرقراررکھنے کیلئے کھانے میں باقاعدگی ہونی چاہئے۔علاوہ ازیں صحت بخش زندگی گزارنے کیلئے متوازن غدابہت ضروری ہے جس میں زیادہ سے زیادہ استعمال قدرتی غذاکاہوناچاہئے۔
صحت مندرہنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ جب کبھی طبیعت خراب ہوتوفوراً ڈاکٹروں سے رجوع کریں اورڈاکٹروں کے صلاح کے مطابق دوائیاں لیں ۔کسی بھی بیماری چھوٹی بیماری سمجھ کراسے علاج کرانے میں دیری نہ کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *