بال خوبصورت ملائم رکھنے کا طریقہ

Healthy-Hair
ہرخواتین یہ چاہتی ہوتی ہیں کہ اس کے بال لمبے ،گھنے ، مضبوط ، چمکداراورخوبصورت ہو۔بالوں کومینٹین رکھنااورانہیں اچھی طرح سے رکھناایک چیلنجزہوتاہے ۔اسلئے بالوں کوخوبصورت اورملائم رکھنے کیلئے ذرج ذیل میں طریقے بتائے گئے ہیں۔
کھل سے سردھوئیں،سرسوں کی کھل کوکوٹ کررکھ لیں، نہانے سے پہلے گرم پانی میں بھگودیں۔اورپھرسرمیں مل کے پانی سے دھولیں،بال ملائم ہوجائیں گے۔
آملے ،ہریڑ اورہیڑہ ہم وزن لیکر کوٹ لیں ۔ایک گلاس گرم پانی میں سفوف ڈالیں۔اس سے بال دھوئیں ،بال خوبصورت رہیں گے۔
سیکاکائی اورریٹھے ہم وزن لے کرسفوف بنالیں جن کے بال زیادہ گھنے ہوں وہ یہ سفوف استعمال کریں۔
لیموں کارس تیل میں ملاکرجڑوں میں مالش کریں۔
کلونجی پیس کراس کے ساتھ سردھوئیں۔بال نرم وملائم ہوجائیں گے۔
(بالوں کوبڑھانے کا طریقہ)
اجزاء
کالے ماش ثابت ایک کپ، آملہ آدھاکپ، سیکاکائی آدھاکپ، میتھی کے بیج دوبڑے چمچ،لیموں کے خشک چھلکے چارعدد۔
ترکیب:ان تمام ا شیاء کوپیس لیں اوران کاسفوف بنالیں۔یہ سفوف گرم پانی میں آدھے گھنٹے کیلئے بھگودیں اورپھرسرپرلگادیں۔پانچ سے دس منٹ سرپرلگارہنے دیں اورپھرسردھولیں۔چنددن یہ عمل دہرائیں ، اس سے بال لمبے ، گھنے ہوجائیں گے اوربال گرنابندہوجائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *