ہنی پریت میڈیاکے سامنے آئی

Honeypreet-Insan
ڈیرہ سچاسوداکے سربراہ زناکاری باباگرومیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی اورسب سے بڑی رازدارہنی پریت تقریباًایک مہینے چھپے رہنے کے بعدمیڈیاکے سامنے آئی ہے اوراس نے اپنے بے گناہی کااعلان کیا۔ہنی پریت نے کہاکہ وہ بے گناہ ہے اوربابارام رحیم اوراس کے بیچ باپ بیٹی کا رشتہ اوریہ ایک پاک رشتہ ہے۔’آج تک‘کوانٹرویودیتے ہوئے ہنی پریت نے کہا’’جس ہنی پریت کوآپ نے دکھایاہے،وہ ہنی پریت ایسی نہیں ہے،اسے ایسے دکھایاگیاہے کہ اس سے میں خودڈرنے لگی ہوں،میں اپنی دماغی حالات بیان نہیں کرسکتی ہوں،مجھے دیش دروھی کہاگیاہے جوبالکل غلط ہے‘‘۔
سزاکے اعلان کے دن پنچکولہ کی کورٹ میں اپنے جانے کا بچاؤکرتے ہوئے ہنی پریت نے کہا’اپنے پاپاکے ساتھ ایک بیٹی کورٹ میں جاتی ہے،ایسابنااجازت ممکن نہیں ہے، ایک لڑکی اتنی فورسزکے بیچ اکیلے بنااجازت کے کیسے جاسکتی ہے،اس کے بعدکہاگیاکہ میں غلط آئی ہوں،سارے ثبوت دنیاکے سامنے ہیں،میں ایسے میں کہاں دنگے میں شامل تھی،میرے خلاف کسی کے پاس کیاثبوت ہے،میں کہاں گنہگارہوں،میں نے بیٹی کافرض اداکیا‘‘انٹرویومیں ہنی پریت نے مزیدکہاکہ مجھے سمجھ میں نہیں آتاہے کہ باپ بیٹی کے پاک رشتے کواچھالاجارہاہے، باپ بیٹی کے رشتے کوتارتارکردیا،کیاایک باپ بیٹی کے سرکے اوپرہاتھ نہیں رکھ سکتاہے،کیاایک بیٹی اپنے باپ سے پیارنہیں کرسکتی؟‘۔حالانکہ ہنی پریت وشواس گپتاکے مسئلے پرکوئی بھی بات کرنے سے انکارکردیا۔ہنی نے کہاکہ میں اس مسئلہ پربات نہیں کرناچاہتی ہوں، پولیس کے سامنے اسلئے نہیں پیش ہوئی کیونکہ آپ میری حالت کوسمجھئے ،میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *