کنہیاکماراورعمرخالدسمیت 15طلباکودہلی ہائی کورٹ سے راحت

kanhaiya-kumar-and-umar-khalid
دہلی ہائی کورٹ نے آج جواہرلال نہرویونیورسٹی طلبایونین (جے این یوایس یو)کے سابق صدرکنہیاکماراورعمرخالدسمیت 15طلباپرکی گئی تادیبی کارروائی کوردکردیا۔یہ کارروائی پچھے سال 9فروری کوجواہرلال نہرویونیورسٹی میں متنازعہ پروگرام کے انعقادسے جڑی ہوئی تھی۔
جسٹس وی کے راؤ نے اس معاملے میں نئے سرے سے فیصلہ کرنے کے لئے واپس جے این یوکے پاس بھیج دیا۔اس سے پہلے عدالت نے طلباکوریکارڈ کامعائنہ کرنے اورانہیں سننے کی اجازت دی تھی۔عدالت نے جے این یوکے اپیل اتھارٹی سے کہاکہ وہ طلباکوسننے کے 6ہفتے کے اندرمنطقی حکم دے۔جن طلباکی سنوائی ہونی ہے ان میں عمرخالداورانربان بھٹاچاریہ بھی شامل ہیں۔ان کا کہناتھاکہ یونیورسٹی نے اندراج کے الزاموں سے خودکوبچانے کیلئے کافی موقع نہیں دیا۔طلبانے انہیں دی گئی سزاکوعرضی میں چیلنجزدیا۔جے این یوانتظامیہ نے طلباکوکچھ سمسٹرکے لئے اخراج سے لیکرہاسٹل سہولیات چھوڑنے جیسی سزائیں دی تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *