ہاردک پانڈیانے اپنی کامیابی کارازبتایا

hardik-pandya
ناگپورمیں ہندوستان اورآسٹریلیاکے بیچ کھیلے گئے سیریزکے آخری ونڈے میچ کوسات وکٹ سے جیت کرہندوستان نے 4-1سے جیتنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبرپرپہنچ گیاہے۔لیکن میچ کے بعدویریندرسہواگ ،ظہیرخان اورجتن سرپوسے بات کرتے ہوئے آل راؤنڈرہاردک پانڈیانے کہاکہ چھکے مارناان کوبہت پسندہے۔جب سے انہوں نے کرکٹ کھیلناشروع کیاہے تب سے وہ چھکامارنے کی کوشش ضرورکرتے ہیں۔جتن سرپونے جب ہاردک پانڈیاسے کہاکہ چھکامارناایک ان کیلئے ساکھ جیسابن گیاہے۔جب وہ میدان میں آتے ہیں توناظرین چھکامارنے کی ڈیمانڈکرتے ہیں اورایسے میں وہ کیسے اپنے آپ کوسنبھالتے ہیں؟اس کا جواب دیتے ہوئے ہاردک پانڈیانے کہاکہ ناظرین کی مانگ کیاہے اس کا ان پرکوئی فرق نہیں پڑتا،وہ صرف یہی دیکھتے ہیں کہ گیندان کے رڈارمیں ہے یانہیں،اگرگیندرڈارمیں ہوتی ہے تووہ اس کوباؤنڈری سے باہرمارنے کی کوشش کرتے ہیں۔پانڈیانے کہاکہ چھکامارناانہیں بچپن سے پسندہے۔پانڈیانے کہاکہ جب وہ شروعات میں چھکے مارنے کی کوشش کرتے تھے تب کئی بارمڈآن پرآؤٹ ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہربیٹھناپڑاتھا۔لیکن جب طاقت آئی تب گیندباؤنڈری کے باہرجانے لگی اورزیادہ سے زیادہ چھکے مارنے میں کامیاب ہوئے۔
ویریندرسہواگ نے جب ہاردک پانڈیاسے پوچھاکہ کیاوہ کسی خاص بلے کا استعمال کرتے ہیں توپانڈیانے جواب دیاکہ وہ تھوڑی بھاری بلے کا استعمال کرتے ہیں۔پانڈیانے کہاکہ ہلکے بلے سے گیندتب چھکے کیلئے جاتی ہے تب گیندبلے کے بیچ میں آتی ہے لیکن بھاری بلے سے اگراِدھراُدھربھی لگ جائے تب بھی کئی بارچھکاہوجاتاہے،اس لئے وہ بھاری بلے کا استعمال کرتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *