شمی کپوراپنے 86ویں جنم پریادکئے جارہے ہیں

Shammi_Kapoor
بالی ووڈ کے معروف ومشہوراوراپنے وقت کے سپراسٹارآنجہانی شمی کپورکاآج (21اکتوبر) جنم دن ہے۔ہندی فلموں کے شمی کپورایک ایسے ادکارتھے جنہوں نے’ جنگلی،تم سانہیں دیکھا، دل دے کے دیکھو،سنگاپور،کالج گرل، پروفیسر،چائناٹاؤن، پیارکیاتوڈرناکیا، کشمیرکی کلی، جانور، تیسری منزل، انداز،این انجوائنگ ان پیرس، برہمچاری اورسچائی جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا۔
شمی کپورکاجنم 21اکتوبر1931کوبمبئی(ممبئی)میں ہوا۔ان کے والدپرتھوی راج کپورجانے مانے اداکارتھے۔ادکاری ان کووراثت میں ملاتھا۔شمی کپورکی پہلی شادی اداکارہ گیتابالی سے ہوئی ،لیکن 1965میں چیچک کی وجہ گیتاکی موت ہوگئی۔اس کے بعدشمی کپورنے نیلی دیوی سے شادی کی۔
سال 1953میں ریلیزفلم ’جیوتی‘سے بطوراداکارشمی کپورنے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔شمی کپورکی شروعاتی فلمیں’جیون جیوتی، ریل کاڈبہ اورگل سنورتھیں۔شمی کپورنے لیڈرول کے طورپر50سے زائدفلموں میں ادکاری کیاہے اورمعاون ادکارکے طورپر20سے زائدفلموں میں اداکاری کیاہے۔انہوں نے فلم ’برہمچاری‘(1968)میں اپنی کارکردگی کیلئے سب سے بیسٹ اداکارکافلم فےئرایوارڈ جیتاہے۔شمی کپورکا14اگست 2011کی صبح ان کاانتقال ہوگیااس وقت وہ 79سال کے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *