گھنے اوردیدہ زیب بال

hair-style
بال لمبے ،سیدھے، پتلے، گھنگھرالے،چھوٹے یاپھرموٹے جیسے بھی ہوں لیکن ان کوخوبصورت وصحت مندبنائے رکھنے کیلئے بالوں کوصحیح طریقے سے دیکھ بھال ضروری ہے۔خاص بات یہ بھی ہے کہ بالوں اورچہرے کی خوبصورتی دونوں ایک سکے کے دوپہلوکے طرح ہیں۔اسی طرح چہرے پرمیک اپ چاہے کتنی ہی محنت سے کیاگیاہو لیکن بال چہرے کی مناسبت سے نہ سنوارے جائیں توساری محنت بیکارہوجاتی ہے۔لیکن بالوں کوسنوارنے کالطف تبھی آتاہے جب بال گھنے ،صحت مند، چمکداراورخوبصورت ہوں۔خوشنمااورلمبے بالوں کے حصول کیلئے مختلف قسم کے شیمپو، تیل وغیرہ استعمال کئے جاتے ہیں مگرنتیجہ کچھ نہیں نکلتا۔الٹاشیمپوبال خراب کرنے کاسبب بنتے ہیں۔آج ہم آپ کوگھرمیں شیمپوتیارکرنے کے طریقے بتاتے ہیں جونہ صرف بالوں کوصرف فریب نگاہ، گھنے اورچمکداربناتے ہیں بلکہ مضراثرات سے بالکل پاک ہوتے ہیں۔ضروری نہیں کہ آپ مہنگے شیمپواورسیٹنگ لوشنزاستعمال کریں اگرآپ زیادہ اخراجات برداشت نہیں کرسکتیں توگھرمیں ہربل شیمپووغیرہ بنالیں۔
خشکی دور کرنے والے رم شیمپوتیارکرنے کا طریقہ
اشیاء:انڈوں کی زردی 2عدد،السی کا تیل 2کھانے چمچ،رم 2کھانے کے چمچ۔
ترکیب:ان تمام چیزوں کوآپس میں اچھی طرح ملائیں ،انہیں اچھی طرح سے پھینٹ لیں۔
سرکی جلداوربالوں پرلگائیں کم ازکم ایک گھنٹہ لگارہنے دیں ۔یہ نسخہ سکری اورخشکی کے خاتمہ کیلئے ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *