گوری لنکیش قتل معاملہ میں مشتبہ حملہ آروں کا اسکیچ جاری

police-releases-3-sketches
سینئرصحافی گوری لنکیش کی قتل کے معاملے میں پولیس نے مشتبہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے۔خصوصی جانچ کمیٹی کے افسربی کے سنگھ نے میڈیاکوبتایاکہ پولیس کوملی جانکاری کی بنیادپرمشتبہ حملہ آوروں کے اسکیچ تیارکرائے گئے ہیں۔اس معاملے میں3مشتبہ حملہ آورہیں۔ دوآرٹسٹوں نے عینی شاہدین کی گواہی کی بنیاد پر اسکیچ بنایا ہے‘۔پولیس کا کہنا ہیکہ انہیں قتل کے معاملے میں ڈھائی سوسے زائدلوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔
گزشتہ دنوں گوامیں واقع سناتن سنستھاکانام گوری لنکیش کی قتل سے جوڑاگیاتھا مگر سنستھاکے ترجمان چیتن راج ہنس کا کہنا ہے کہ’کچھ میڈیاہاؤس کی جانب سے سناتن سنستھاکے کارکنوں کو گوری لنکیش کی قتل میں شامل ہونے کی جھوٹی خبرپھیلائی جارہی ہے‘۔انہو ں نے دعویٰ کیاکہ ایسی خبریں سناتن اورہندومخالف عناصر پھیلارہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *