دہلی:مانسروورپارک علاقے میں ایک ہی کنبہ کی 4خواتین سمیت 5افراد کاقتل

jindal-murder-case
قومی راجدھانی دہلی میں آج صبح ایک بے حدبھیانک حادثہ پیش آیاہے۔دہلی کے مانسروورپارک علاقے میں ایک کنبہ کی چارخواتین سمیت پانچ افرادکاقتل کردیاگیاہے۔شاہدرہ ضلع پولس کوجانکاری ملی کہ بندہوچکی جندل آئل مل کے اندربنے اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں 4خواتین سمیت ایک گارڈ بھی کوقتل کردیاگیاہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق کافی پہلے بندہوچکی اس مل کے مالک ساتھ بھائی ہیں،انہیں میں سے ایک بھائی کے اہل خانہ کے چارخاتون کاقتل کردیا۔پولیس سبھی لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔جن خواتین کاقتل کیاگیاہے ان میں ارمیلاجندل(65)اوران کی تین بیٹیاں سنگیتاگپتا(42)،نوپرجندل(35) اورانجلی گپتا(33)شامل ہیں۔ان سبھی خواتین کوچاقوؤں سے گودکرقتل کیاگیاہے۔گارڈ راکیش (42)کی لاش گراؤنڈ فلورپرملی۔شروعاتی جانچ میں آپسی رنجش کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔۔پولس کے مطابق مجرموں نے بے رحمی ان خواتین کوقتل کیاہے۔پولیس کے اعلیٰ افسران جائے واردات کا دورہ کیااورمعاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *