فلم ساز لیکھ ٹنڈن نہیں رہے

lekh-tandon
فلم ساز اوراداکارلیکھ ٹنڈن 15اکتوبرکوشام میں ممبئی میں 88سا ل کی عمرمیں پوئی واقع ان کے گھرمیں ان کا انتقال ہوگیا۔وہ کئی بیماریوں سے لڑرہے تھے۔انہوں نے ’امرپالی‘(1966)اور’دلہن وہی جوپیامن بھائے‘ جیسی فلموں کوڈائرکٹ کیاتھا۔فلم پروڈیوسراشوک پنڈت نے نیوزایجنسی بھاشاکوبتایاکہ ٹنڈن پچھلے کچھ وقت سے ٹھیک نہیں تھے اورپانچ -چھ مہینے سے بسترپرتھے۔انہیں کئی پریشانیاں تھی جن کی وجہ سے شام پانچ بجے ان کا انتقال ہوگیا۔
لیکھ ٹنڈن کا جنم 1929میں لاہورمیں ہواتھا۔انہو ں نے بالی ووڈ کی کئی ساری فلموں کا ڈائرکٹ کرنے کے ساتھ ہی وہ خود’رنگ دے بسنتی‘ اور’چنئی ایکسپریس ‘جیسی فلمو ں میں بھی کاکرتے نظرآئے چکے ہیں۔فلمو ں کے علاوہ لیکھ ٹنڈن ٹی وی سیریل میں بھی نظرآچکے ہیں۔لیکھ کے والدفقیرچندٹنڈن پرتھوی راج کپورکے دوست تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *