فلم ’جڑواں 2‘ کامیابی کی لگاتار سیڑھیاں چڑھ رہی ہے

judwaa2
کامیڈی فلم ’’جڑواں 2‘‘ میں ورون دھون، جیکلین فرنانڈز اور تاپسی پنو مرکزی کردار نبھا رہے ہیں اور انہوں نے اپنی دلچسپ اداکاری و عمدہ لطائف سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ ہفتے کے اخیر میں 59.25 کروڑ کے ساتھ ، جڑواں 2 نے چوتھے دن 18 کروڑ کا بزنس کیا۔ منگل کے روز اپنا مقام قائم رکھتے ہوئے اس فلم کے پانچویں دن کی نیٹ کمائی 8.05 کروڑ رہی۔ پانچویں دن کے آخر میں کل کمائی ہوئی 58.30 کروڑ روپئے۔ یہ ساجد نا ڈیاڈوالا فلم، کل ملاکر ایک ہٹ فلم ہے جو پورے کے پورے خاندان کو تفریح کا سامان فراہم کرتی ہے۔جْڑواں2‘ اپنی دلچسپ اداکاری اورعمدہ موسیقی کے زریعے تعریفیں بٹور رہی ہے. ساجد ناڈیاڈوالا کی ’جڑواں2‘ 1997 میں انکی ہی کا میاب فلم ‘جڑواں’ کا فلمی ترجمہ ہے اور لوگوں کی امید کی کسوٹی پہ یہ فلم کھری اتری ہے۔ پچھلی فلم میں سلمان خان تھے۔ فلم جڑواں 2 نے جہاں ایک طرف اصل جزو کو برقرار رکھا ہے وہیں دوسری طرف اس میں حالات حاضرہ کی مناسبت سے ٹوسٹ بھی ہے۔
ساجد نا ڈیاڈوالا نے بیس برس پہلے کا وہی جادو ’’جڑواں2‘‘ کی شکل میں دوبارہ تخلیق کیا ہے۔اس کامیڈی فلم میں ورون دھون نے فلموں کے مشہور کردار پریم اور راجہ کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ جیکلین فرنانڈز اور تپسی پننو نے کرشمہ کپور اور رمبھا کی جگہ لی ہے۔ ’جڑواں2‘ نے ایک خاندانی تفریحی فلم کے طور پہ ایک وسیع زبانی تعریفی دائرہ حاصل کیا ہے۔ ایک لمبے عرصے سے ورون دھون کی جس ریلیز کا انتظار تھا وہ جڑواں 2 کی شکل میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ یہ فلم ورون اور ساجد نا ڈیاڈوالا کی ’ان جی ای پروڈکشنس‘ کے دوسرے ہٹ اشتراک کی ضامن ہے۔ ساجد نا ڈیاڈوالا کی فلم ’جڑواں 2‘ جس کے ہدایت کار ہیں ڈیوڈ دھون، منظر عام پر آ چکی ہے اور شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *