چہرے کے کیل دورکرنے کا نسخہ کیمیا

facial-mask
دنیاکے ہرگوشے میں مختلف رنگ وروپ کے انسان دیکھنے کوملیں گے ۔کالے ، گورے ،سنولے، گندومی وغیرہ ۔قدرت کاکرشمہ ہی کچھ ایساہے کہ خداکی بنائی چیزمیں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتے ہیں۔لیکن یہ انسانی فطرت ہے کہ خودکوخوبصورت بنانے کیلئے طرح طرح کے کریم استعمال کرتے ہیں خصوصاً چہرے کیلئے۔سب سے بڑامسئلہ ہوتاہے چہرے پرکیل کاہونا۔انسان کوچاہئے بھی کہ چہرے خوبصورت بنائے رکھے، داغ دھبوں کودورکرے۔اسلئے اسکن کے پرابلم کودورکرنے کیلئے ماہرین اسکن ڈاکٹروں سے رجوع کریں ،ڈاکٹروں کے مشوروں سے ہی اسکن دوائی لیکراستعمال کریں۔
ایک عددبڑی سی موٹی تازی مولی لیں اوراس کواوپرسے آدھ انچ کاٹ دیں اوراندرسے کھوکھلی کرلیں پھراس میں دیسی صابن کوٹ کربھردیں اوراوپرسے کئی ہوئی مولی سے پھربندکرکے چھاؤں میں آٹھ دن تک رکھ دیں۔آٹھ دن کے بعدچہرے کے کیلوں کے لئے استعمال کریں۔استعمال کرنے سے پہلے رات کوسوتے وقت منہ کواچھی طرح دھوکرصاف کرلیں پھرمولی میں سے صابن نکال کرچہرے پررگڑیں تاکہ خوب جذب ہوجائے صبح کواچھے صابن سے چہرے کودھوڈالیں۔چنددن کے بعدکیل ہمیشہ کیلئے غائب ہوجائیں گے اورچہرہ صاف ہوجائے گا۔اگرسردی یاہواکی خشکی سے ہونٹ پھٹ جائیں سیب کے بیج حسب ضرورت پانی میں پیس کریہ لیپ رات کوہونٹوں پرلگائیں صبح تک ہونٹ ٹھیک ہوجائیں گے۔رات کوسوتے وقت کڑوے بادام روغن کی مالش چہرے پرنیچے سے اوپرکی طرف کرے ں،رخساروں پرگول دائرہ کی شکل میں کریں،دس پندرہ منٹ بعدٹھنڈے پانی کے چھینٹے دے کرتولیہ سے پونچھ لیں۔اگرہوسکے توہاتھ منھ دھونے کیلئے پانی میں چندقطرے لیموں کے عرق اورٹنکچربزائن سنپل ڈالیں۔
اگرآپ کے ہونٹ سفیدرہتے ہیں توانارکھاکرانہیں سرخ کیاجاسکتاہے بازارسے قندھاری انارمل جاتاہے اس کاروزانہ استعمال آپ کی صحت کوحیرت انگیزطورپربحال کردے گا سفیدہونٹ سرخ ہوجائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *