جرنلزم کاطالب علم عارف حسین بدمعاشوں کے ذریعے گولیوں سے ہلاک

arif-husain
قومی راجدھانی دہلی میں 22اکتوبرکی رات بھجن پورامیں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیاہے۔دراصل،بائک سوارنامعلوم بدمعاشوں نے ایک لڑکے پرتابڑتوڑفائرنگ کردی۔لڑکے پراتنی بے رحمی سے فائرنگ کی گئی کہ لڑکے کے موت کے بعدبھی اس کے جسم پرگولیاں چلائی گئیں۔متوفی کی شناخت عارف حسین عرف راجا(23)کے طورپرہوئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ بدمعاشوں نے عارف حسین پر35راؤنڈ فائرنگ کی ،جس میں 30گولیاں ان کو کولگیں ۔
اس واقعہ کے بعدعلاقے کے لوگ کافی دہشت میں ہیں،وہیں پولس کے ہاتھ ابھی خالی ہے۔پولس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ملزموں کی شناخت میں لگی ہوئی ہے۔
پولس نے بتایاکہ عارف حسین دہلی یونیورسٹی سے جرنلزم کی پڑھائی کررہاتھااورموج پورمیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتاتھا۔عارف کے خاندانمیں ان کے والدذاکر،ماں شہنازبیگم،بھائی محمدامن اوردوبہنیں ہیں۔پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ اپنے والدکے کاروبارمیں بھی ہاتھ بٹاتاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *